جی این این سوشل

تفریح

بالی وڈ اداکار ، پروڈیوسر رمیش بابو انتقال کرگئے 

ممبئی : بالی ووڈ کے معروف اداکار و پروڈیوسر رمیش بابو 56 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعدانتقال کرگئے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بالی وڈ اداکار ، پروڈیوسر رمیش بابو انتقال کرگئے 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ  اداکار ، پروڈیوسر رمیش بابو کافی عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے تاہم 8 جنوری کو طبیعت زیادہ  خراب ہونے پر حیدرآباد کے  مقامی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکے ۔

رمیش بابو نے  12سال کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیا اور بطور اداکار 15 سے زیادہ تیلگو فلموں میں کام کیا ہے جس میں بازار راؤڈی، اور دیگر شامل ہیں ۔ انہوں نے  1997 میں اداکاری کی دنیا کو چھوڑکر پروڈیوسر بن گئے تھے ۔

رمیش بابو سینیئر تیلگو اداکار کرشنا کے صاحبزادے اور سپر اسٹار مہیش بابو کے بڑے بھائی تھے۔

خیال رہے کہ اداکار  مہیش بابو بھی کورونا کا شکار ہیں جس کےبعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کیا ہوا ہے۔

ٹیکنالوجی

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہو گا

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے آج 12 بج کر 50 منٹ پر بھیجا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہو گا

 پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے آج 12 بج کر 50 منٹ پر بھیجا جائے گا۔

انسٹی ٹیوٹ اف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید نے بتایا سیٹلائٹ مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے آج 12 بج کر 50 منٹ پر بھیجا جائے گا، سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کی لانچنگ ویب سائٹ سے لائیو ٹیلی کاسٹ کی جائے گی۔

اس سیٹلائٹ کو آئی ایس ٹی نے چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو کے تعاون سے ڈیزائن اور تیارکیا ہے۔چاند کی سطح کی تصویر بنانے کے لیے اس میں دو آپٹیکل کیمرے ہیں۔

پاکستان میں خلابازوں کو تربیت دینے اور خلا میں مشن شروع کرنے کیلئے 2019 میں چین کے ساتھ خلائی تحقیق کے معاہدے کیے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

فیصل آباد کے رہائشی محمد کاظم کی دو بیویوں اور چار بچوں کوقتل کرنے کے بعد  خودکشی

گھر کے سربراہ کے دو بیویوں اورچار بچوں کوقتل کرکے خودکشی کرنے کاواقعہ تھانہ  نشاط آباد کے علاقہ میں پیش آیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیصل آباد کے رہائشی محمد کاظم  کی دو بیویوں اور چار بچوں کوقتل کرنے کے بعد  خودکشی

فیصل آباد : فیصل آباد کے رہائشی محمد کاظم نامی شخص  نےاپنی  دو بیویوں اور چار بچوں کوقتل کرنے کے بعد  خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق گھر کے سربراہ کے دو بیویوں اورچار بچوں کوقتل کرکے خودکشی کرنے کاواقعہ تھانہ  نشاط آباد کے علاقہ میں پیش آیا۔واقعہ گلشن مدینہ سرگودھا روڈ پر پیش آیا، کاظم جاوید نے 2 شادیاں کر رکھی تھیں ۔فائرنگ سے دو بیویاں امبرین اور فضہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔مرنےوالوں میں 22 سالہ یمنہ،  19 سالہ عنبرین 8سالہ رومہ اور 7سالہ موسی شامل  ہے۔ریسکیو نے تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔

پولیس حکام کاکہنا ہے کہ قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

یاد رہے کہ کا ظم جواد کارخانہ بازار میں کپڑے کا تاجر تھا ، پولیس کا کہنا ہے کہ  قتل کی وجہ دوسری شادی ہو سکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

برازیل : سیلابی بارشوں سے تباہی ، 10 افراد ہلاک

غیر ملکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئی ہیں جب کہ دریاؤں اور جھیلوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برازیل :  سیلابی بارشوں سے تباہی ، 10 افراد ہلاک

برازیل : جنوبی برازیل میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق جنوبی برازیل میں سیلابی بارشوں کے  دوران 10  افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کی جنوبی ریاست ریوگرانڈی میں شدید بارشوں سے تباہی مچ گئی، 10 افراد ہلاک اور 21 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئی ہیں جب کہ دریاؤں اور جھیلوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ بارش سے برازیل کے سو سے زائد علاقے متاثر ہوگئے ہیں جب کہ اس دوران 3400 افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گھروں کی چھتوں پر تقریباَ 1500 لوگ پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے آپریشن جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll