عالمی برادری خطے کے امن کیلئے خطرہ بننے والے مودی حکومت کے انتہا پسندانہ ایجنڈے کانوٹس لے : وزیراعظم
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ خطے کے امن کے لیے خطرہ بننے والے مودی حکومت کے انتہا پسندانہ ایجنڈے کا نوٹس لے اور اس کے خلاف کارروائی کرے۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی سے متاثر مودی حکومت کے انتہا پسندانہ نظریے کے تحت، ہندوستان میں تمام مذہبی اقلیتوں کو ہندوتوا گروپوں نے ڈھٹائی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص 200 ملین مسلمانوں کی نسل کشی کے لیے دسمبر میں انتہا پسند ہندوتوا سمٹ میں کال پر مودی حکومت کی مسلسل خاموشی یہ سوال پیدا کرتی ہے کہ کیا بی جے پی حکومت اس کال کی حمایت کرتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کے یہ شدت پسندانہ عزائم ہمارے علاقائی امن کیلئے ایک جیتا جاگتا اورحقیقی خطرہ ہیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کی مودی سرکار کے شدت پسندانہ نظریے کے سائے میں ہندوتوا جتھے پوری ڈھٹائی اور آزادی سے بھارت میں تمام مذہبی اقلیتوں پر حملہ آور ہیں۔ مودی سرکار کے یہ شدت پسندانہ عزائم ہمارے علاقائی امن کیلئے ایک جیتا جاگتا اورحقیقی خطرہ ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 10, 2022
واضح رہے کہ انتہا پسند ہندوؤں کے اجتماع میں ایک مقرر نے شرکاء کو مسلم نسل کشی پر اُکساتے ہوئے کہا تھا چند سو سرپھرے ہندو 20 کروڑ مسلمانوں کے قتل عام کے لیے کافی ہیں اور اس کے لیے آپ کو کسی سے خوف زدہ ہونے کی بھی ضرورت نہیں ہے ۔

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 3 دن قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 18 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 2 دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- ایک دن قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 18 گھنٹے قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 3 دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 دن قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 37 منٹ قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 18 گھنٹے قبل



