پاکستان
پنجاب حکومت کا بسنت سے متعلق بڑا فیصلہ
لاہور : پنجاب حکومت نے بسنت سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا ، صوبے بھر میں بسنت منانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے لاہور میں ملاقات کی، ملاقات میں بسنت منانے کی محدود و مشروط اجازت دینے سے متعلق تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا، وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب بھر میں بسنت منانے پر مکمل پابندی عائد کر دی۔ وزیراعلی ٰٰ پنجا ب نے کہاکہ کسی کو بھی پنجاب میں پتنگ بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔وزیراعلی ٰ پنجاب نے پتنگیں، ڈور بنانے، بیچنے اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور،فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ساہیوال میں فروری کے دوسرے ہفتے میں بسنت منانے سے متعلق تیاریوں کی رپورٹ تھی اورکچھ افراد فروری میں بسنت مناناچاہتے تھے ، تاہم وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تمام تجاویزاور سفارشات مسترد کردیں ۔
خیال رہے کہ پنجاب کے روایتی تہوار بسنت کو منانے پر گزشتہ 14 سال سے اعلانیہ پابندی عائد ہے۔ آخری مرتبہ بسنت کا تہوار 2007 میں منایا گیا تھا۔ بسنت فیسٹول ہر سال فروری کے دوسرے ہفتے منایا جاتا تھا ۔
پاکستان
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
الیاس احمد بلور کئی ماہ سے پشاور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور انتقال کر گئے۔
الیاس بلور کے بھائی اور سینئر رہنما اے این پی غلام بلور کے مطابق مرحوم الیاس احمد بلور کئی ماہ سے پشاور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے،اور آج صبح 4 بجے ان کا انتقال ہو گیا، الیاس احمد بلور کی عمر 84 برس تھی۔
رہنما اے این پی ثمر ہارون بلور نے الیاس بلور کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ الیاس بلور کی نماز جنازہ کل دوپہر 2 بجے وزیر باغ پشاور میں ادا کی جائے گی،الیاس بلور، غلام بلورکے بھائی اور غضفر بلور کے والد تھے۔
علاقائی
ٹرین کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق
عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی
شجاع آباد کے علاقے بچ ریلوے پھاٹک کے قریب فرسٹ ائیر کا طالب علم محمد عامر کراچی سے راولپنڈی کو جانے والی تیز گام کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی۔
حکام نے حادثے کے بعد راولپنڈی سے کراچی جانیوالی تیز گام ٹرین بچ پھاٹک کے قریب نصف گھنٹہ روکنے کے بعد روانہ کر دی۔
پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی، نوجوان کی لاش گھر پہنچے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔
دنیا
لبنان : صہیونی فورسز کی جارحیت سے مزید 78 افراد شہید
صہیونی فورسز کی جنوبی بیروت میں گولہ باری سے مزید 78 لبنانی شہید جبکہ 122 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں
اسرائیلی فورسز کے لبنان پر فضائی حملے جاری ہیں ، مختلف علاقوں میں شدید بمباری کی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیروت کے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ اور رفیق الحریری ایئرپورٹ کے قریب حملے کیے گئے، تاہم اسرائیلی حملوں کے دوران ایئر پورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت جاری رہی۔
صہیونی فورسز کی جنوبی بیروت میں گولہ باری سے مزید 78 لبنانی شہید جبکہ 122 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ لبنان میں اسرائیلی جارحیت سے شہدا کی مجموعی تعداد 3 ہزار 445 ہوگئی،جبکہ اب تک 14 ہزار 599 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے جھڑپوں میں 6 اسرائیلی فوجی جہنم واصل ہوگئے، اسرائیل نے جنوبی لبنان میں اپنے 6 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا، روس، مصر نے لبنان اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
-
کھیل ایک دن پہلے
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
دنیا 2 دن پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
پاکستان 2 دن پہلے
توشہ خانہ ٹو کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
موسم 2 دن پہلے
اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی
-
تجارت ایک دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
پاکستان 14 گھنٹے پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا