اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا فیصلہ ہے ان کو گھر بھیجنا ملک کیلئے ضروری ہے، ہم ان کی سازش کوناکام بنانے کیلئے سینیٹ میں حصہ لیں گے تاکہ انہیں دو تہائی اکثریت لینے سے روکا جا سکے ۔

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا فیصلہ ہے ان کو گھر بھیجنا ملک کیلئے ضروری ہے، ہم ان کی سازش کوناکام بنانے کیلئے سینیٹ میں حصہ لیں گے تاکہ انہیں دو تہائی اکثریت لینے سے روکا جا سکے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن رہنمااورسابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ساری سیاست جھوٹ ، فریب اور جھوٹے وعدوں پر مبنی تھی ،یہ دن بہ دن ملک کو ڈبو رہے ہیں ، سینیٹ کے الیکشن میں اس لیے حصہ لیا کہ ہم باہر رہتے ہیں تو یہ دو تہائی حصہ سے آسکتے ہیں لہذا ہم ان کی سازش کوناکام بنانے کیلئے سینیٹ میں حصہ لیں گے ۔ اس کے بعد فیصلہ کن لانگ مارچ ہو گا تو یہ ریت کا محل بیٹھ جائے گا ۔
مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ نارووال سپورٹس سٹی منصوبے پر ڈھائی ارب خرچ کیے، ڈھائی ارب کے منصوبے کا 6 ارب روپے کا ریفرنس دائر کیا گیا ، عدالت میں صرف یہ الزام رہ گیا کہ اس منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے زور کیوں لگایا گیا ، پاکستان میں جتنے بھی منصوبے مکمل ہوئے ان کو پورا کرنے کیلئے زور لگایا ہے ،آج پاکستان کے چپے چپے پر مسلم لیگ ن کے منصوبے نظر آرہے ہیں ۔
انہوں نے حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ہم کرسیوں پر بیٹھ کر صوبوں کے مزے نہیں لیتے رہے ، ہم پر ریفرنس صرف کردار کشی کیلئے بنائے گئے ، حکومت کے پیسے اور عدالتوں کا وقت ضائع کیا جا رہاہے، ملک کو اس نالائق حکومت کے ہاتھوں ناقابل بیان نقصان پہنچ رہا ہے ، سی پیک منصوبے جو چین کی مدد سے بنے ہیں اس کا ایک روپیہ بھی پاکستان کے فنڈ میں نہیں آیا ، وزیر مواصلات نے مجھ پر 70 ارب کا الزام لگایا تھا ،کیا یہ چین پر الزام لگا رہے ہیں ؟ چین نے تمام پیسے خود ادا کیے ہیں ۔ ہم سی پیک کا فائدہ اس لیے نہیں اٹھا رہے کہ پی ٹی آئی نے معاشی ڈھانچہ گرا دیا ہے ،حکومت نے ترقیاتی بجٹ نصف کر دیا ہے ۔
قومی احتساب بیورو (نیب) سے متعلق بات کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ جہاں پی ٹی آئی کی بات آتی ہے وہاں نیب اندھا ہے ،نیب کی ایک آنکھ صرف اپوزیشن کیلئے کھلی ہے ۔
احسن اقبال نے مزید کہاکہ ہم عوامی رابطے میں بہت کامیاب ہوئے ہیں جس کا ثبوت ہے وزیراعظم کی بدحواسیاں ،یہ جہاں جاتے ہیں لوگ ان سے کرپشن ، بےضابطگیوں کا سوال کرتے ہیں ، اس وقت پاکستان کی تاریخ کی سب سے کرپٹ حکومت ہے، ان کا ہر وزیر کرپشن میں شامل ہے ، تھانے کچہری میں جتنی کرپشن آج ہے پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں تھی، آج پنجاب کی گورنس کے اوپر اپوزیشن سے زیادہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی احتجاج کر رہے ہیں ۔ یہ دیانتداری کا لیبل لگا کر دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹ رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ نارووال اسپورٹس سٹی اسکینڈل میں نیب نے 23 دسمبر 2019 کو احسن اقبال کو گرفتار کیا تھا، وہ 2 ماہ سے زائد عرصے حراست میں رہے پھر 2020 میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے انہیں 25 فروری کو ضمانت دی تھی۔ 9 ماہ بعد نومبر کے مہینے میں نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس میں احسن اقبال اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔ 22دسمبر 2020 کو عدالت نےنا رووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس میں سابق وفاقی وزیر احسن اقبال سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی ۔

بھارتی ٹیم اور میچ ریفری کا نامناسب رویہ، پاکستان ٹیم منیجر نے باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کروا دیا
- 4 hours ago

جلالپور پیروالا کے قریب ایم فائیو موٹروے کا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، روڈ ٹریفک کے لیے بند
- 16 minutes ago

محکمہ موسمیات کا لاہور ،کراچی اور اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہروں میں ڈینگی پھیلنے کا الرٹ جاری
- an hour ago

دریائے سندھ میں گڈو ،سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافے کا سلسلہ جاری
- 4 hours ago

اسٹار لنک کو ایک بار پھر مشکلات کاسامنا، انٹرنیٹ سروس متاثر
- an hour ago

قطر امریکا کا قریبی اتحادی ہے ، اسرائیل کواس حوالے سے بہت محتاط رویہ اختیار کرنا ہوگا، امریکی صدر
- 5 hours ago

ایران کا مسلمان ممالک سے اسرائیل کے خلاف مشترکہ آپریشن روم بنانے کا مطالبہ
- 5 hours ago

سیلاب سے پنجاب کی معیشت کو 500 ارب کا نقصان جبکہ لاکھوں ایکڑ اراضی تباہ ہو گئی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی
- 2 hours ago

سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کا چھوٹا بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
- 2 hours ago

پاکستان کی اسرائیلی منصوبوں کو روکنے کیلئے عرب اسلامی ٹاسک فورس قائم کرنے کی تجویز
- 5 hours ago

گوگل جیمینی’ ’ نینو بنانا ایپ‘‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم
- 4 hours ago

موجودہ حکومت کی جانب سے پہلے 16 مہینوں میں لیے جانے والے قرضوں کی تفصیلات
- 3 hours ago