اسلام آباد: دہشتگرد محمد خراسانی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے امن کا دُشمن اور ایک انتہائی مطلوب دہشتگرد محمد خراسانی اپنے منطقی انجام کو پہنچا، دہشتگرد محمد خراسانی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں مارا گیا۔
دہشتگرد محمد خراسانی تحریک طالبان پاکستان کا ترجمان تھا۔ دہشتگرد محمد خراسانی کا اصل نام خالد بلتی تھا۔ دہشتگرد محمد خراسانی میرانشاہ میں دہشتگردی کا مرکز چلا رہا تھا۔
آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی کے بعد محمد خراسانی افغانستان بھاگ گیا۔ محمد خراسانی شاہد اللہ شاہد کے بعد TTPکا ترجمان بنا۔ دہشتگردمحمد خراسانی پاکستان کے معصوم عوام اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور کارروائیوں میں ملوث تھا۔
دہشتگردمحمد خراسانی TTPکے مختلف دھڑوں کومتحد کرنے میں مصروف تھا۔ محمد خراسانی TTPکے سربراہ مفتی نور ولی محسود کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کی پلاننگ کر رہا تھا۔ محمد خراسانی نے حال ہی میں پاکستان کے اندر مختلف کارروائیوں کا اشارہ دیا تھا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 11 گھنٹے قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 14 گھنٹے قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 7 گھنٹے قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 12 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- ایک دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- ایک دن قبل




