ہر صدی میں بحران آتا ہے لیکن ہماری صدی کے بحران کا نام عمران خان ہے: بلاول بھٹو
اسلا م آباد : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ یہ واحد حکومت ہے جو خود بحرانوں کا بندوبست کرتی ہے، ہر صدی میں بحران آتا ہے لیکن ہماری صدی کے بحران کا نام عمران خان ہے۔


تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت پر موجودہ حکومت کنفیوز ہے، معاشی پالیسی میں ابہام نہیں ہونا چاہیے، پہلے کنفیوز تھے کہ آئی ایم ایف نہیں جائیں گے، اس وقت ایسے معاشی فیصلے کیے گئے جس سے معیشت کو پھندہ ڈالا گیا، پھر مجبور ہو کر فیصلہ کیا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے، مجبوری کی حالت میں آئی ایم ایف سے کمزور مذاکرات کیے گئے۔
انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کہا تھا کہ آئی ایم ایف ڈیل سے پاکستانی عوام کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے، آئی ایم ایف ڈیل کا بوجھ عام آدمی اٹھائے گا، مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کی صورت میں عوام کو یہ بوجھ اٹھانا پڑے گا، اس وقت قائد حزب اختلاف نے نیشنل اکنامک پالیسی کی بات کی، صدر زرداری نے آپ سے معیشت پر بات کرنے کی اس وقت آپ کی ضد تھی کہ آپ بات نہیں کریں گے۔ آپ نے جو اکیلے فیصلے لیے اس کے نتیجے میں آج جو ہو رہا ہے عوام کو نظر آ رہا ہے ،آ پ اپوزیشن کے مؤقف کو آئی ایم ایف میں پیش کر سکتے تھے۔
پیپلزپارٹی چئیرمین نے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران وزیراعظم بہت دعوے کرتے تھے ، ہم سمجھتے تھے وزیراعظم سائیکل پر دفتر آئیگا لیکن اب وزیراعظم خود ہیلی کاپٹر پر بنی گالا جاتے ہیں عوام کو سائیکل پر بیٹھا دیا ۔ منی بجٹ کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی بڑھے گی ۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پٹرول کی قیمت سب کو معلوم ہےاور منی بجٹ میں پٹرول پر بھی ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔ اس پر عوام کو مزید مہنگائی کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا، گاڑیوں پر ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے ۔ مقامی تیار کردہ گاڑیوں پر بھی سیلز ٹیکس لگایا جا رہا ہے، یہ جو گوگل سے لوگ لا کر ای گورننس کیطرف لیکر جا رہے تھے وہ موبائل سروسز پر ٹیکس لگا رہے ہیں ۔
ان کاکہنا تھا کہ غریب سے امیر تک سب موبائل فون استعمال کرتے ہیں ، موبائل سروسز پر ٹیکس عوام کو مزید مشکل میں ڈالے گا، گاڑی ، پٹرول اور سائیکل سب مہنگا کردیا ۔ نوجوان موبائل ، انٹرنیٹ اور لیپ ٹاپ کے ذریعے نوجوان پیسے کمارہے ہیں ، شہباز شریف مفت لیپ ٹاپ بانٹتے تھے، حکومت ٹیکس لگارہی ہے۔ نوجوانوں کی حمایت کی دعویدار حکومت کو ای کامرس ، ٹیکنالوجی سیکٹر کا بھی قتل کررہی ہے۔
چئیرمین پی پی پی نے مزید کہا کہ اس حکومت کیوجہ آگے جا کر فوڈ سکیورٹی کا بھی مسئلہ پیدا ہو گا ، یوریا بحران پر وزرا کی بیان بازی سن کر عام آدمی پریشان ہو جاتا ہے، ایک ممبر نے بتایا کہ یوریا کا بحران اس لیے ہے کہ سندھ سے یوریا افغانستان اسمگل ہو رہا ہے،
انہوں نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ملک میں زراعت کا شعبہ شدید بحران میں مبتلا ہے، پولٹری ، انڈے ، کاٹن سیڈ سمیت زرعی مداخل پر 17 فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے، گزشتہ سال کاشتکاروں کو پانی نہیں ملا، حکومت نے آج کسان کو بحران میں ڈال دیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا امید کر رہے تھے کہ حکومت اس سیکٹر پر توجہ اور ریلیف دے گی ، آئی ٹی سیکٹر میں برآمدات میں اضافہ معیشت کے لیے اچھا تھا، اس سیکٹر میں تو ریلیف دینا چاہیے تھا تاکہ معیشت میں اس سیکٹر کا حصہ مزید بڑھے، لیکن آپ نے دیکھا کہ یہاں بھی مزید خون چوس سکتے ہیں۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 11 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 16 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 7 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 16 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 16 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل


