اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج قومی سلامتی پالیسی26-2022 کا اجراء کریں گے، پاکستان میں قومی سلامتی سے متعلق پہلی بار جامع پالیسی تیار کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج قومی سلامتی پالیسی کا اجراء کریں گے، سو سے زائد صفحات پر مشتمل پالیسی کا آدھا حصہ آج پبلک کیا جا رہا ہے ۔ قومی سلامتی پالیسی کے 50 کے قریب صفحات کے اہم نکات کا اعلان وزیر اعظم کریں گے، قومی سلامتی پالسی کے اعلان سے متعلق اہم تقریب آج دوپہر12 بجے وزیر اعظم آفس میں منعقد ہوگی ۔ تقریب میں وفاقی وزراء اور اعلیٰ عسکری شخصیات شریک ہوں گی ۔
امن،رابطہ کاری اور ہمسایہ ممالک سے تعلقات قومی سلامتی پالیسی کا حصہ ہوں گے ،معاشی استحکام سیکیورٹی کو قومی سلامتی پالیسی میں مرکزی حیثیت دیدی گئی ۔ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی قومی سلامتی پالیسی کی وارث ہوگی اور ہر مہینے حکومت نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کو عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہوگی۔
قومی سلامتی پالیسی میں دو سو سے زائد پالیسی ایکشن وضع کئے گئے ہیں جبکہ پالیسی ایکشن کا حصہ کلاسیفائیڈ تصور ہوگا۔ خطے میں امن، رابطہ کاری اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت پالیسی کا بینادی نقطہ ہے۔
ہائبرڈ وار فیئر بھی قومی سلامتی پالیسی کا حصہ ہے جبکہ قومی سلامتی پالیسی میں ملکی وسائل کو بڑھانے کی حکمت عملی دی گئی ہے اور کشمیر کو پاکستان کی سلامتی پالیسی میں اہم قرار دیا گیا ہے۔
مسئلہ کشمیر کا حل پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے اور بڑھتی آبادی کو ہیومن سیکیورٹی کا بڑا چیلنج قرار دیا گیا ہے جبکہ شہروں کی جانب ہجرت، صحت، پانی اور ماحولیات، فوڈ اور صنفی امتیاز ہیومن سیکیورٹی کے اہم عنصر ہیں۔
عالمی پابندیاں ختم ہونے پر ایران جیسے ممالک سے روابط بھی پالیسی کا اہم جزو ہوگا۔ایران کے ساتھ معاملات عالمی پابندیاں ختم ہونے کے بعد آگے بڑھانے کا اختیار حکومت وقت کو تجویز کیا گیا ہے جبکہ گڈ گورننس، سیاسی استحکام ، فیڈریشن کی مضبوطی بھی پالیسی کا حصہ ہیں۔
پاکستان میں قومی سلامتی سے متعلق پہلی بار جامع پالیسی تیار کی گئی ہے جبکہ سلامتی پالیسی پر سالانہ بنیادوں پر نظرثانی کی جائے گی اور ہر نئی حکومت کو پالیسی پر ردوبدل کا اختیار حاصل ہوگا۔
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 19 hours ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 days ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 20 hours ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- a day ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 days ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- an hour ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 days ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 21 hours ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 19 hours ago




