جی این این سوشل

پاکستان

ملٹری سیکیورٹی قومی سلامتی کا صرف ایک پہلو ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملٹری سیکیورٹی قومی سلامتی کا صرف ایک پہلو ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملٹری سیکیورٹی قومی سلامتی کا صرف ایک پہلو ہے، آرمی چیف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

قومی سلامتی پالیسی کے اجراء کی تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے تمام پہلوؤں پر مشتمل جامع پالیسی کی تشکیل زبردست اقدام ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ یہ دستاویز قومی سلامتی کا تحفظ یقینی بنانے میں مددگار ہو گی۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی ندیم احمد انجم کی وزیراعظم آفس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران سیکیورٹی صورتحال اور ملکی حالات پر بات چیت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی کے علاوہ سینئر وزرا بھی شریک  ہوئے۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور بارڈر منیجمنٹ کے حوالے سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔

پاکستان

نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا ججز کی غلطی تھی، علیمہ خان

اگر اصل کیس میں سزا ہوتی تو آج یہ ایسے نہ پھر رہے ہوتے، ہمشیرہ عمران خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا ججز کی غلطی تھی، علیمہ خان

بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان  نے کہا کہ نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا ججز کی غلطی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ  پاناما کیس میں جج نے غلطی کی تھی، جس کیس میں سزا دی وہ اقامہ تھا، اصلی کیس پر نواز شریف کو سزا نہیں سنائی گئی، اگر اصل کیس میں سزا ہوتی تو آج یہ ایسے نہ پھر رہے ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ 6 ججز کے خط نے بہت سارے افراد کو بھی بےنقاب کیا ، جب تک جج انصاف کیلئے کھڑے نہیں ہوتے تو انصاف نہیں ملتا، جج افتخار چودھری کے ساتھ کھڑے ہوئے آج وکلا کو ان ججز سے یکجہتی کرنی چاہیے۔

علیمہ خان نے کہا کہ اگر آپ کیس سن لیں اسد مجید کے بیان سے کوئی شک باقی نہیں رہےگا، سائفر کیس میں 10 سال کی سزا اور غداری کیس دفن ہو جائیں گے، ڈونلڈ لو کو بچانے کے لیے یہ کیس چلایا جا رہا ہے،انہوں نے سوال کرتے ہوئے مزید کہا کہ سائفر کی نو کاپیاں ہوئیں، پوچھیں کتنی واپس آئی ہیں، سائفر کی باقی کاپیاں کہاں ہیں؟

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان ایس آئی ایف سی کے تحت برازیل سے اعلیٰ نسل کے مویشی درآمدکرے گا

پاکستان اور برازیل کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دینے کے وسیع مواقع ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ایس آئی ایف سی کے تحت برازیل سے اعلیٰ نسل کے مویشی درآمدکرے گا

پاکستان نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے سرسبز پاکستان اقدام کے تحت اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی درآمد کے لئے برازیل کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اس اقدام کے تحت قائم ہونیوالی کمپنی FONGROWنے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا، معاہدے کے تحت پاکستان برازیل سے مویشیوں کی نو نسلیں درآمد کرے گا۔

برازیل کے سفیرOlyntho Vieira نے ایک انٹرویومیں کہا کہ پاکستان اور برازیل کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دینے کے وسیع مواقع ہیں۔
 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیرداخلہ محسن نقوی کی شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے آنے والی چینی ٹیم سے ملاقات

محسن نقوی نے چینی ٹیم کو حملے کے بارے میں اب تک ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیرداخلہ محسن نقوی کی شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے آنے والی چینی ٹیم سے ملاقات

وزیرداخلہ محسن نقوی کی شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے آنے والی چینی ٹیم سے ملاقات، محسن نقوی نے چینی ٹیم کو حملے کے بارے میں  اب تک ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا دورہ کیا اور شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے چین سے آئی خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم سے ملاقات کی

ملاقات میں چینی شہریوں کے تحفظ اور مجموعی سکیورٹی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll