پاکستان
محکمہ موسمیات کی بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی
اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ہلکی سے درمیانی بارشوں کا سلسلہ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں منگل کے روز داخل ہو گا اور جمعرات تک بالائی علاقوں میں موجود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطا بق ہلکی سے درمیانی بارشوں کا سلسلہ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں منگل کے روز داخل ہو گا اور جمعرات تک بالائی علاقوں میں موجود رہے گا، منگل اور بدھ کے دوران کوئٹہ، ژوب ، قلعہ عبداللہ، کوہلو اور بارکھان میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی ہے، منگل سے جمعرات کی صبح تک کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد ، چترال، دیر، کالام سوات، مالم جبہ میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان ، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم، وزیرستان کوہاٹ اور بنوں میں بھی ہلکی سے درمیانی درجہ کی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان، راولپنڈی، چکوال، اٹک، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے، منگل رات سے جمعرات کے دوران مری ، گلیات، نتھیاگلی، کاغان، ناران، چترال، دیر ،سوات ، کوہستان، استور، ہنزہ، گلگت، وادی نیلم، باغ اور حویلی کے اضلاع میں ہلکی سے درمیانی برفباری کا امکان ہے۔
پاکستان
نئے چئیرمین نیب کیلئے حکومتی اتحاد جسٹس (ر)مقبول باقرکے نام پر متفق
اسلام آباد: حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کیلئےجسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر اتفاق ہوگیا ۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جگہ نئے چیئرمین نیب کیلئے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر حکومتی اتحادی جماعتوں میں آپس میں اتفاق کیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے مابین نئے چیئرمین نیب کے نام پربا ضابطہ مشاورت ہوئی جس میں جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر اتفاق کیا گیا ۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی اس نام پر اتفاق کیا ہے ۔
جسٹس (ر) مقبول باقرسندھ ہائی کورٹ سےسپریم کورٹ میں پروموٹ ہوئے تھے جبکہ فوادحسن فواد کے نام پر حکومتی اتحادیوں میں اتفاق نہیں ہوسکا تھا ۔ ابتدائی طور پر فواد حسن فواد،جسٹس امیر مسلم ہانی ، قمر الزماں اور بشیر میمن کے نام بھی زیر غور لائے گئے ۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن راجہ ریاض بھی جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر اتفاق کریں گے اور اگر کوئی رکاوٹ نہ آئی تو وہی نئے چیئرمین نیب ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان اتفاق کے بعد چیئرمین نیب کے نام کی سمری صدر کو ارسال کردی جائے گی۔
یاد رہے کہ موجودہ چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کے عہدے کی مدت 2 جون کو ختم ہورہی ہے۔
تفریح
کانز فیسٹیول : پاکستان کی پہلی فلم ’جوائے لینڈ‘ نے ایوارڈ جیت لیا
پاکستان کی فلم ’جوائے لینڈ‘ نے دنیا کے سب سے بڑے معتبر فلمی فیسٹیول کانز میں ایوارڈ جیت لیا ہے۔

پاکستانی ہدایت کار، لکھاری و اداکار صائم صادق کی مختصر فلم ’جوائے لینڈ‘ نے کانز فیسٹول میں" ان سرٹن ریگارڈ کیٹگری "میں جیوری پرائزجیتا ہے ، جس کو اس فیسٹول کا دوسرا سب سے باوقارایوارڈ سمجھا جاتا ہے ۔
یہ پاکستان کی پہلی فلم تھی جس کو کانز فیسٹیول میں سکرین کیا گیا ، ’جوائے لینڈ‘ کا ورلڈ پریمیئر پیر کو ہوا تھا جس میں فلم کی کاسٹ ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئی ۔ پروڈیوسر سرمد کھوسٹ اور اپوروا چرن کی اس فلم کی کاسٹ میں ثروت گیلانی، ثانیہ سعید، علی جونیجو، علینہ خان، سفینہ جعفری شامل ہیں۔
اس فلم کی کہانی ایک خواجہ سرا کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔کانز فلم فیسٹول میں فیچرز فلموں کی کیٹیگری صرف 14 فلموں تک محدود ہوتی ہے۔
اس سے قبل 23 مئی کو فلم کی اسکریننگ کے موقع پرشرکاء اپنی نشستوں پرکھڑے ہوکرتالیاں بجاتے ہوئے سراہا تھا۔
یاد رہے کہ صائم صادق کی 2019 کی شارٹ فلم ’ڈارلنگ‘ وینس اور ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔
دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کا اعزاز رکھنے والے کانز فیسٹیول کا آغاز 17 مئی سے ہوا تھا اور میلہ 28 مئی تک جاری رہے گا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 ہزار 100 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا ایک لاکھ 41 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 800 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 21 ہزار 56 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت 14 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 860 ڈالر ہے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
کوئی ڈیل نہیں ہوئی اگر اسلام آباد بیٹھ جاتا تو بہت خون خرابہ ہونا تھا:عمران خان
-
پاکستان 2 دن پہلے
پولیس کی شیلنگ سے حماد اظہر زخمی
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے کم ہوگئی
-
تجارت 2 دن پہلے
ڈالر 202 روپے 50 پیسے کا ہو گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2022سینیٹ سے منظور
-
پاکستان 2 دن پہلے
سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے چوہدری شجاعت بھی میدان میں آگئے
-
علاقائی ایک گھنٹہ پہلے
لاہور : گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان