جی این این سوشل

تفریح

اُردو زبان کے قادرالکلام شاعر محسن نقوی     (1947-1996) 

 ویب ڈیسک :منفرد لب و لہجہ کے شاعر محسن نقوی کو  دنیا سے رخصت ہوئے 26 برس بیت گئے ۔ان کی شاعری آج بھی  اُردو ادب کے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اُردو زبان کے قادرالکلام شاعر محسن نقوی     (1947-1996) 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

میرا ماتم اسی چپ چاپ فضا میں ہوگا

میرا نوحہ انہی گلیوں کی ہوا لکھے گی

اردو ادب کے عظیم شاعر محسن نقوی 5 مئی 1947 کو ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے۔محسن نقوی کا پیدائشی نام "سید غلام عباس نقوی " تھا لیکن  عوام میں انہیں  محسن نقوی کے نام سے شہرت  ملی  ۔ آپ نےملتان سے گریجویشن اور پھر جامعہ پنجاب سے اردو میں ایم اے کیا تھا اور اسی دوران ان کا پہلا مجموعہ کلام سامنے آیا ۔ بعدازاں لاہور منتقل ہوئے اور لاہور کی ادبی سرگرمیوں میں حصہ لینا  شروع کیا اور  بے پناہ مقبولیت  حاصل کی ۔

چنتی ہیں میرے اشک رتوں کی بھکارنیں

محسن لٹا رہا ہوں سر عام چاندنی

محسن نقوی  ہفت روزہ شمارے ہلال اور  روزنامہ "امروز" میں  کالم نگار کی حیثیت سے کام کرتے رہے۔محسن نقوی کی شاعری  دل کو چُھولینے والی تھی اورآپ  کرب کو  اشعار میں پرونے کی بھی مہارت رکھتے تھے ۔

 ان کی  شاعری میں رومان اور درد کا عنصر نمایاں تھا لہٰذا اسی تناظر میں ان کی رومانوی شاعری بھی خاصی مقبول تھی ۔ ان کی کئی غزلیں اور نظمیں آج بھی زبان زد عام ہیں اور اردو ادب کا سرمایہ سمجھی جاتی ہیں۔

ذکر شب فراق سے وحشت اسے  بھی  تھی

میری طرح کسی سے محبت اسے بھی تھی

محسن نقوی شاعری کے علاوہ مرثیہ نگاری میں بھی مہارت رکھتے تھے۔ انہوں نے اپنی شاعری میں واقعہ کربلا کے استعارے جابجا استعمال کیے۔

غمِ حسین میں اک اشک کی ضرورت ہے

پھر اپنی آنکھ کو، کوثر کا جام کہنا ہے

ان کے شعری مجموعات میں بندِ قبا، ردائے خواب، برگِ صحرا، موجِ ادراک، ریزہ حرف، عذابِ دید، طلوعِ اشک، رختِ شب، فراتِ فکر، خیمہ جاں اور میرا نوحہ انہی گلیوں کی ہوا لکھے گی شامل ہیں ۔

انہوں نے پاکستان کی سابقہ وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کے لیے ایک نظم "یااللہ یارسول ، بے نظیر بے قصور"لکھی ۔

1994میں انہیں صدراتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا ۔ اُردو ادب کے اس روشن ستارے کو 15 جنوری 1996  کو نامعلوم دہشت گردوں نے  گولیوں کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا اور انہیں ہم سے  ہمیشہ  کے لیے جدا کر دیا۔

تجارت

ملک میں گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے، مزید خریداری کیلئے صوبوں کو خط لکھیں گے ، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات  نے کہا کہ سعودی عرب کے نجی شعبے کا ایک وفد بھی جلد پاکستان کا دورہ کریگا اور پاکستان کے نجی شعبے میں انکی سرمایہ کاری اور شراکت داری کا معیشت پر مثبت اثر ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے، مزید خریداری کیلئے صوبوں کو خط لکھیں گے ، عطا تارڑ

اسلام آباد : وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے بدھ کے روز کابینہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے صوبوں کی گندم خریداری کے اہداف میں اضافے اور اس کی اچھی قیمت طے کرنے کیلئے چاروں صوبوں کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ ملک میں گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور رواں سال گندم کی بھرپور پیداوار متوقع ہے ، انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ فیصلہ کسانوں کی زندگی میں خوشحالی لائے گا۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے سعودی وفد کے حالیہ دورہ پاکستان اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے سعودی عرب کی جانب سے دلچسپی کے اظہار کے حوالے سے بات چیت کی۔سعودی وفد کے دورے کو انتہائی تعمیری قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاملات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاہدوں کی تکمیل کے لئے آئندہ مہینوں میں سعودی عرب کا ایک اعلی سطح کا وفد پاکستان کا دورہ کریگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات  نے کہا کہ سعودی عرب کے نجی شعبے کا ایک وفد بھی جلد پاکستان کا دورہ کریگا اور پاکستان کے نجی شعبے میں انکی سرمایہ کاری اور شراکت داری کا معیشت پر مثبت اثر ہوگا۔وزیراطلاعات نے کہا کہ توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں دیگر دوست ممالک سے بھی وفود کی سطح کے دورے ہوںگے۔انہوں نے کہا کہ اس بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات

پاکستان نے علاقائی اور عالمی فورمز پر ہمیشہ آذربائیجان کا ساتھ دیا ہے، دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی سطح پر رابطوں کا فروغ ضروری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد : سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بد ھ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق آذربائیجان کے سفیر نے آذربائیجان کی سپیکر کی جانب سے سردار ایاز صادق کو سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر تہنیتی پیغام پہنچایا اور آذربائیجان کے دورے کی دعوت دی۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان ایک دوسرے کے ساتھ مذہب، ثقافت، تاریخ اور بھائی چارے کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، پاکستان کے عوام آذربائیجان کے عوام سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے علاقائی اور عالمی فورمز پر ہمیشہ آذربائیجان کا ساتھ دیا ہے، دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی سطح پر رابطوں کا فروغ ضروری ہے، پارلیمانی فرینڈ شپ گروپس کے ذریعے دونوں ممالک کے پارلیمان ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرنے پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں کا پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ پر مشتمل سہ فریقی پارلیمانی تعاون کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ آذربائیجان کے سفیر خضر فرہاروف نے سپیکر قومی اسمبلی کے آذربائیجان سے متعلق تاثرات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان، پاکستان کو ایک مخلص دوست اور برادر ملک تصور کرتا ہے، آذربائیجان کو پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ نوگورنوکاراباخ پر پاکستان کی حمایت کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر آذربائیجان کا ساتھ دیا ہے، آذربائیجان پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان   میں 7  دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے بدھ کے روز سات دہشت گردوں کو جہنم واصل  کر دیا، سیکیورٹی فورسز کے مطابق دہشت گرد  پاکستان افغانستان سرحد پر دہشت گردی میں ملوث پائے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سات دہشت گردوں کے گروپ کی نقل و حرکت جو پاکستان اور افغانستان سرحد پر دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں اپنے ذرائع سے پتہ چلایا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

امید کی جارہی ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال نہیں ہونے دے گی ۔ 

یاد رہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll