ویب ڈیسک :منفرد لب و لہجہ کے شاعر محسن نقوی کو دنیا سے رخصت ہوئے 26 برس بیت گئے ۔ان کی شاعری آج بھی اُردو ادب کے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہے ۔


میرا ماتم اسی چپ چاپ فضا میں ہوگا
میرا نوحہ انہی گلیوں کی ہوا لکھے گی
اردو ادب کے عظیم شاعر محسن نقوی 5 مئی 1947 کو ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے۔محسن نقوی کا پیدائشی نام "سید غلام عباس نقوی " تھا لیکن عوام میں انہیں محسن نقوی کے نام سے شہرت ملی ۔ آپ نےملتان سے گریجویشن اور پھر جامعہ پنجاب سے اردو میں ایم اے کیا تھا اور اسی دوران ان کا پہلا مجموعہ کلام سامنے آیا ۔ بعدازاں لاہور منتقل ہوئے اور لاہور کی ادبی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کیا اور بے پناہ مقبولیت حاصل کی ۔
چنتی ہیں میرے اشک رتوں کی بھکارنیں
محسن لٹا رہا ہوں سر عام چاندنی
محسن نقوی ہفت روزہ شمارے ہلال اور روزنامہ "امروز" میں کالم نگار کی حیثیت سے کام کرتے رہے۔محسن نقوی کی شاعری دل کو چُھولینے والی تھی اورآپ کرب کو اشعار میں پرونے کی بھی مہارت رکھتے تھے ۔
ان کی شاعری میں رومان اور درد کا عنصر نمایاں تھا لہٰذا اسی تناظر میں ان کی رومانوی شاعری بھی خاصی مقبول تھی ۔ ان کی کئی غزلیں اور نظمیں آج بھی زبان زد عام ہیں اور اردو ادب کا سرمایہ سمجھی جاتی ہیں۔
ذکر شب فراق سے وحشت اسے بھی تھی
میری طرح کسی سے محبت اسے بھی تھی
محسن نقوی شاعری کے علاوہ مرثیہ نگاری میں بھی مہارت رکھتے تھے۔ انہوں نے اپنی شاعری میں واقعہ کربلا کے استعارے جابجا استعمال کیے۔
غمِ حسین میں اک اشک کی ضرورت ہے
پھر اپنی آنکھ کو، کوثر کا جام کہنا ہے
ان کے شعری مجموعات میں بندِ قبا، ردائے خواب، برگِ صحرا، موجِ ادراک، ریزہ حرف، عذابِ دید، طلوعِ اشک، رختِ شب، فراتِ فکر، خیمہ جاں اور میرا نوحہ انہی گلیوں کی ہوا لکھے گی شامل ہیں ۔
انہوں نے پاکستان کی سابقہ وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کے لیے ایک نظم "یااللہ یارسول ، بے نظیر بے قصور"لکھی ۔
1994میں انہیں صدراتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا ۔ اُردو ادب کے اس روشن ستارے کو 15 جنوری 1996 کو نامعلوم دہشت گردوں نے گولیوں کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا اور انہیں ہم سے ہمیشہ کے لیے جدا کر دیا۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 5 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 9 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 11 hours ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 8 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago









