کراچی : سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باوجود کراچی سمیت صوبے بھر میں اسکول کھلنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق فیصلہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کورونا ٹاسک فورس کے کورونا وائرس کی صورتِ حال کے حوالے سے کراچی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی ، تمام سرکاری و نجی اسپتالوں کا سروے کیا جائے گا ۔
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیرِ صدرارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سروے میں اسپتالوں کی گنجائش اور ضرورت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں عوامی مقامات پر ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گیا ہے، جو سرکاری افسران ماسک نہیں پہنے گا اس پر جرمانہ ہو گا۔
کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں ماسک نہ پہننے والے سرکاری افسر پر جرمانے میں ایک دن کی تنخواہ کی کٹوتی کی تجویز دی گئی ہے ۔ اجلاس میں شادی ہالز، مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، شادی کی تقریبات میں کھانا باکس میں دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مارکیٹس میں ویکسی نیٹڈ افراد کو ہی داخلے کی اجازت ہو گی، انتظامیہ کو ویکسی نیشن کارڈ کا ریکارڈ چیک کرنا لازمی ہو گا۔
سندھ حکومت نے اجلاس میں صوبے بھر میں کورونا وائرس کی ویکسی نیشن مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، صوبے میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا کیسز میں اضافہ احتیاطی تدابیر نہ اپنانے کا نتیجہ ہے، عوام تعاون کریں تو جاری اس کورونا لہر پر بھی کنٹرول کرلیا جائے گا۔
واضح رہے کہ صرف کراچی میں ہی کورونا وائرس کے کیسز کی مثبت شرح 35 اعشاریہ 30 فیصد ہو گئی۔ وفاقی حکام کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز 8 ہزار 63 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 2 ہزار 846 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ دوسری جانب ملک میں ایک بار پھر کوروناکےمثبت کیسزکی شرح8.16فیصدتک پہنچ گئی ہے ۔

ترکیے میں گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پر کارٹونسٹ اور ایڈیٹرز گرفتار، صدر اردوان کا سخت مؤقف
- 13 گھنٹے قبل

دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری،65 دکانیں، ہوٹل اور پارک مسمار
- 2 گھنٹے قبل

امریکی سینیٹ نے بگ بیوٹی فل بل کی منظوری دیدی
- 3 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے متوقع ملاقات، غزہ اور ایران کی صورتحال پر بات چیت ہوگی
- 14 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانے آمد، آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 14 ہو گئی
- 4 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت گزشتہ مالی سال میں اہم تجارتی اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 2 گھنٹے قبل

بھارت میں مذہبی آزادی پر ایک اور وار، لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینے پر پابندی
- 7 منٹ قبل

اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کیلئے شرائط سے اتفاق کرلیا، ٹرمپ کا دعویٰ
- 3 گھنٹے قبل

قازقستان نے عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد
- 2 گھنٹے قبل

ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھوکا دورہ امریکا، اہم سول اور عسکری حکام سے ملاقاتیں
- 3 منٹ قبل