یہ شراکت داری پاکستان کے شہریوں کو نادرا کی خدمات کی فراہمی میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فعال کر کے، لین دین کو زیادہ محفوظ اور آسان بنا کر سہولت فراہم کرے گی۔


لاہور : نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے جاز کیش اور ایزی پیسہ کے ساتھ مل کر تمام نادرا دفاتر پر اپنی خدمات کے لئے ڈیجیٹل ادائیگیاں قبول کرنے کی سہولت متعارف کرا دی۔
شہری اب اپنی جاز کیش اور ایزی پیسہ ایپ کے ذریعے نادرا دفاتر میں شناختی کارڈ پروسیسنگ یا دیگر شناختی دستاویزات کی فیس ڈیجیٹل طور پر ادا کر سکتے ہیں۔ڈیجیٹل ادائیگیوں کی یہ سروس نادرا سینٹرز پر حال ہی میں کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے دائیگیوں سے شروع کی گئی اورنئی سروس نقد ادائیگی کے ساتھ ساتھ متبادل ڈیجیٹل ادائیگی کے آپشن فراہم کرکے عوامی سہولت میں اضافہ کرتی ہے۔اس سروس کو23ملین سے زائد ایزی پیسہ اور جازکیش والیٹ صارفین با آسانی استعمال کر سکیں گے۔
اس سلسلے میں افتتاحی تقریب نادرا ہیڈ کوارٹرز میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین نادرا طارق ملک، سی ای او جاز ، عامر ابراہیم اور سی ای او ایزی پیسہ، محمد مدثر عاقل بھی موجود تھے۔کنٹیکٹ لیس ادائیگیوں کے لئے موبائل والٹس کے ساتھ نادرا کااشتراک ایک ڈیجیٹل اور دستاویزی معیشت کی جانب ایک اہم قدم ہے، جو کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور اسٹیٹ بینک کے وڑن کی عین عکاسی کرتا ہے۔
شہریوں کےلئے ڈیجیٹل ادائیگی کے گیٹ ویز کے اجرا کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ انہوں نے شناخت کے نظام کے لئے نادرا کو گلوبل بینچ مارک بنانےکاعزم کیا اور اس کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے۔ انہوں نے کہا کہ "چونکہ ہم سمارٹ گورننس اور بہتر سروس ڈیلیوری کے اہداف کے حصول کے راستے پر جارحانہ انداز میں چل رہے ہیں، میری قیادت میں نادرا کی ڈیجیٹل مداخلت کا واحد مقصد شہریوں اور معاشرے کو بڑے پیمانے پر سہولت فراہم کرنا ہے۔
طارق ملک نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگی کا پلیٹ فارم 20 ملین سے زیادہ ممکنہ صارفین کو ادائیگی کے آسان متبادل آپشن فراہم کرتا ہے جو پہلے ہی جاز کیش اور ایزی پیسہ دونوں کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے 655 نادرا مراکز میں روزانہ تقریباً ایک لاکھ سے زائد صارفین آتے ہیں۔ ادائیگی کے نظام کو ڈیجیٹل کرنے کا مقصد ڈیجیٹل نیٹ پر ایک بہت بڑا کسٹمر بیس لانا ہے تاکہ انہیں ادائیگی کا ایک آسان اور محفوظ طریقہ پیش کیا جائے اور ڈیجیٹل پاکستان کی طرف موڑ دیا جائے۔
سی ای او جاز کیش مرتضٰی علی نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جاز کیش اور نادرا کا اشتراک ہمیشہ مثالی رہا ہے اور اس سروس کا آغاز عوامی خدمات کو ڈیجیٹل کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے۔ سب سے بڑے ڈیجیٹل موبائل والٹ کی حیثیت سےجاز کیش کی انتظامیہ اپنا قومی فریضہ سمجھتی ہے کہ حکومت کو کیش لیس اکانومی کی طرف منتقل کرنے میں مدد کریں، اور ایسے اقدامات کی بدولت ہم اسٹریٹجک اشتراک کو موثر بناتے ہیں۔
یہ شراکت داری پاکستان کے شہریوں کو نادرا کی خدمات کی فراہمی میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فعال کر کے، لین دین کو زیادہ محفوظ اور آسان بنا کر سہولت فراہم کرے گی۔

پاکستان،روس کا باہمی تعاون کومزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار
- 9 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا اضافہ، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی
- ایک دن قبل

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل
چین میں پاک بحریہ کی چوتھی ہنگورکلاس آبدوز غازی کی لانچنگ تقریب، ایک اور سنگ میل عبور
- 4 گھنٹے قبل

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- ایک دن قبل
بونڈی بیچ حملے میں ہلاک افراد کی تدفین کا آغازکر دیا گیا
- 8 گھنٹے قبل

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- ایک دن قبل
این ڈی ایم اے نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی ایک اورکھیپ روانہ کردی
- 6 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی 20 دسمبر سے بارشوں کی پیشگوئی
- 5 گھنٹے قبل

بلوچستان:ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ
- 7 گھنٹے قبل









