نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی نے ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر نئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر ایس او پیز تجویز کرنے کے لیے17 جنوری کو صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کرلیا جبکہ پروازوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانے کی خدمات فراہم کرنے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔


این سی او سی کے اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے رجحان کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔
بیان میں کہا گیا کہ ملک میں خاص طور پر شہری مراکز میں کورونا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے تناظر میں وبائی مرض کے چارٹ کے اعداد و شمار، بیماری کے پھیلاؤ اور تجویز کردہ ایس او پیز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں موجودہ ایس او پیز کا جائزہ لیتے ہوئے 17 جنوری 2022 کو صوبائی وزرائے صحت اور تعلیم کا اجلاس طلب کیا گیا تاکہ نئے ایس او پیز تجویز کی جائیں، جس میں تعلیم کے شعبے، عوامی اجتماعات، شادی کی تقریبات، انڈور اور آؤٹ ڈور کھانے اور ٹرانسپورٹ کے شعبے پر توجہ دی جائے۔
این سی او سی نے 17 جنوری 2022 سے ہوائی سفر میں کھانے اور ناشتے پر مکمل پابندی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بیان کے مطابق سول ایوی ایشن سی اے اے سے کہا ہے کہ وہ پرواز کے اندر ماسک پہننے کو یقینی بنائے اور تمام ہوائی اڈوں پر کورونا ایس او پیز کو بھی نافذ کرے۔
این سی او سی نے بیان میں کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی کھانے اور ناشتے کی فراہمی پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں سندھ اور بالخصوص کراچی میں کورونا کی بڑھتی ہوئی شرح کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں صوبے بھر میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ عوامی مقامات پر ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گیا ہے جس کے تحت تمام شادی ہالز، مارکیٹس اور عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہوگا، اس کے علاوہ شادی کی تقریبات میں کھانا ڈبوں میں فراہم کیا جائے گا۔
مارکیٹس میں ویکسین شدہ افراد کے داخلے کی اجازت ہوگی اور انتظامیہ کو ویکسی نیشن کارڈ کا ریکارڈ چیک کرانا لازمی ہوگا۔
حکومت نے ویکسی نیشن مہم پورے صوبے میں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔
اس کے علاوہ ریسٹورینٹس پر نگرانی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جو ریسٹورینٹس ایس او پیز پر عمل نہیں کریں گے ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافہ احتیاطی تدابیر نہ اپنانے کا نتیجہ ہے، عوام تعاون کریں گے تو اس جاری کورونا لہر پر بھی کنٹرول ہوجائے گا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ کچھ دنوں بعد دوبارہ ٹاسک فورس اجلاس ہوگا جس میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مزید فیصلے کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 4 ہزار 286 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ گزشتہ روز کے 3 ہزار 571 کیسز سے 20 فیصد زیادہ ہیں۔
آج ریکارڈ کیے گئے کیسز کی تعداد 28 اگست کے بعد ایک روز میں سامنے آنے والے سب سے زیادہ ہے جب 4 ہزار 467 کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے۔
ملک میں عالمی وبا کے مثبت کیسز کی شرح 8.2 فیصد ہوچکی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 13 لاکھ 20 ہزار 120 ہوگئی۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پاکستان میں مزید 4 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 29 ہزار 3 ہوگئی ہے۔
ناظرین پاکستان میں کورونا سے مزید 2 ہزار 598 افراد صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 26 ہزار 305 ہوگئی۔
ملک میں کورونا سے متاثر ہو کر تشویشناک حال میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 709 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ایس او پیز پر عمل درآمد میں سختی برتنے کا فیصلہ کیا لیکن تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس میں صوبے میں تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رکھتے ہوئے اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کینیڈا میں ایک اور سکھ رہنما کا قتل، بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کا مبینہ نیٹ ورک بے نقاب
- 17 hours ago

کاروبای ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 15 hours ago

سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری، ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد تک اضافے کی منظوری
- 18 hours ago

550 غیر قانونی افغان شہری واپس بھیجے گئے،5 ہزار نے رضاکارانہ طور پر شہر چھوڑ دیا: لاہور پولیس
- 12 hours ago
دوسرا ٹی 20:جنوبی افریقی ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- 7 hours ago

پنجاب میں قبضہ مافیا کا راج ختم، پراپرٹی آرڈیننس منظور
- 20 hours ago

نیٹ فلکس کی مقبول سائنس فکشن سیریز ’’اسٹرینجر تھنگز‘‘ کے آخری سیزن کا ٹریلر جاری
- 14 hours ago

بھارتی ٹی وی کے بے بنیاد پراپیگنڈے کی تردید، اسرائیل کو تسلیم کیا اور نہ ہی فوجی تعاون زیر غور ہے،پاکستان
- 16 hours ago

جنگ بندی میں افغان طالبان کی جانب سے فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں شامل ہیں، وزیرا طلاعات
- 20 hours ago

پاک فوج دفاع وطن کے لیے پرعزم ، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 18 hours ago

خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی، گورنر آج حلف لیں گے
- 21 hours ago

بلوچستان حکومت میں کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل کر دی
- 18 hours ago











