کھیل
ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر دیا
بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے بھی دستبردار ہوگئے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویرات کوہلی نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا۔
خیال رہے کہ ویرات کوہلی کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارتی ٹیم کو جنوبی افریقہ کےخلاف ٹیسٹ سیریز میں 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اپنے بیان میں ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا کام بہت ایمانداری کے ساتھ کیا اور اس کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
ویرات کوہلی نے اپنے پیغام میں بی سی سی آئی اور اپنے کھلاڑیوں کو بطور کپتان انہیں سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
— Virat Kohli (@imVkohli) January 15, 2022
خیال رہے کہ گزشتہ برس روہیت شرما کو ویرات کوہلی کی جگہ محدود طرز کی کرکٹ کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔
پاکستان
" دوبارہ سوچ لو " کنجاہ ہاؤس پرپولیس ریڈ کے بعد مونس الہیٰ کا سخت ردعمل
تفصیلات کے مطابق گجرات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی کی رہائشگاہ کنجاہ ہاﺅس کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس کی بھاری نفری رہائشگاہ کے باہر جمع ہے۔

گجرات میں سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کا دوبارہ محاصرہ کرنے کے بعد مونس الہیٰ نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ پولیس، ایف آئی اے، اور دیگر ایک بار پھر کنجاہ ہاؤس میں بغیر وارنٹ کے چھاپے مارتے رہتے ہیں۔ ہمارے گھر پر چھاپہ مار کر آپ کو لگتا ہے کہ ہم بھاگ جائیں گے ، دوبارہ سوچ لو!!
Police , Fia, and others again at Kunjah House . They keep raiding without warrant. By raiding our house you think you will make us leave @ImranKhanPTI . Think again!! pic.twitter.com/eumfhL0BaA
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) February 6, 2023
تفصیلات کے مطابق گجرات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی کی رہائشگاہ کنجاہ ہاﺅس کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس کی بھاری نفری رہائشگاہ کے باہر جمع ہے۔
ڈی پی او کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری کنجاہ ہاﺅس پہنچی، نفری میں پولیس، ایلیٹ فورس کے 10 سے زائد تھانوں کے اہلکار شامل ہے،پولیس کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کے اندر جانے کی کوشش کی جارہی ہے، اہلکار سیڑھیاں لگا کر پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کے اندر جانے کی کوشش کرہے ہیں۔
ذرائع کاکہناہے کہ سابق وزیراعلیٰ کی رہائشگاہ پر گیٹ کیپر اور ملازم موجود ہیں ، پرویز الٰہی کی فیملی کا کوئی فرد گھر پر موجود نہیں ہے ۔ذرائع کاکہناہے کہ سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی لاہور اور مونس الٰہی بیرون ملک مقیم ہیں ۔
یاد رہے کہ چند روز بھی پولیس نے چودھری وجاہت اور ان کے بیٹے موسیٰ الٰہی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے تھے تاہم انہیں کوئی کامیابی نہ مل سکی۔
دنیا
عراقی باپ نے 22 سالہ یوٹیوبر بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا
ملک بھر میں غم و غصہ دیکھنے میں آرہا ہے

عراق میں ایک باپ نے اپنی 22 سالہ یوٹیوبر بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا۔
غیر ملک خبر رساں ادارے کے مطابق طیبہ العلی کے یوٹیوب پر بے شمار فالوورز تھے ،جس کے بعد ملک بھر میں غم و غصہ دیکھنے میں آرہا ہے، یوٹیوبر عام زندگی میں ہونے والے کاموں کی ویڈیوز بناتی تھیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طِیبہ العلی کی باپ کے ہاتھوں موت کی تصدیق عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد مان کی جانب سے کی گئی جنہوں نے بتایا کہ طیبہ العلی ترکی میں مقیم تھیں اور ان دنوں وہ عراق آئی ہوئی تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطاق مذکورہ واقعہ 31 جنوری کو پیش آیا، باپ اور بیٹی کے درمیان ہونے والی گفتگو کی کچھ ریکارڈنگز پولیس کو برآمد ہوئیں جس سے پتا چلتا ہے کہ طیبہ کے والد اس کے ترکیہ میں تنہا رہنے پر رضامند نہیں تھے اور ناخوش بھی تھے۔
یوٹیوبر 2017 میں اپنے خاندان کے ساتھ ترکیہ گئی تھیں لیکن پھر انہوں نے واپس عراق جانے سے انکار کردیا۔
پاکستان
رضاکارانہ طور پر جیل بھرو تحریک کے لیے رجسٹریشن کرائیں، پھر تاریخ دوں گا: عمران خان
لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ رضاکارانہ طور پر جیل بھرو تحریک کے لیے رجسٹریشن کرائیں، پھر تاریخ دوں گا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ قومیں قانون کے تحت چلتی ہیں، آئین فیصلہ کرتا ہے کیا جائز ہے کیا ناجائز؟ لیکن جب سے امپورٹڈ حکومت آئی ہے، آئین کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدالت نے اسلام آباد بلدیاتی الیکشن 48 گھنٹے میں کرانے کا حکم دیا، مہینہ ہوگیا لیکن اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہو رہے ہیں، آئین بنیادی حقوق کی حفاظت کرتا ہے مگر ہمارے لوگوں کو اٹھایا گیا، ایک ٹویٹ پر لوگوں کو اٹھا کر تشدد کیا گیا، کئی لوگوں کا تشدد کے بعد ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہوا۔
عمران خان نے کہا کہ عدالت شیخ رشید کو ضمانت دیتی ہے توسندھ و بلوچستان میں کیسز بنائے جاتے ہیں، عدالت کہتی ہے فواد چودھری کو عدالت میں پیش کریں لیکن وہ اسلام آباد لے جاتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 25 مئی کو پرامن احتجاج کرنے والوں پر تشدد کیا گیا، قوم کا آئین اور قانون پر سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے، آئین میں واضح ہے کہ 90 دن میں الیکشن ہوں گے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومتیں آئین کے تحت تحلیل کیں، ملک بحران اور سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے 2 حکومتوں کی قربانی دیں، 20 سے 25 دن ہوگئے لیکن الیکشن کمیشن اور گورنرز نے الیکشن کی تاریخ نہیں دی، اگر 90 دن سے آگے گئے تو آئین میں واضح ہے کہ آرٹیکل 6 لگے گا، پوری قوم عدالتوں کی طرف دیکھ رہی ہے، نظریہ ضرورت سے ملک کے نیچے جانے کا سفر شروع ہوا، اب بھی وہی وقت ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اگر 90 دن سے الیکشن آگے گئے تو انصاف کیلئے جیل بھرو تحریک کا فیصلہ کیا، جن پر کرپشن کے مقدمات تھے، انہیں جیل میں شاہانہ انداز میں رکھا گیا، مریم کو پانامہ انکشاف کے بعد جیل میں رکھا گیا، کوئی تشدد نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ایک راستہ یہ ہے کہ ہڑتال کریں، پہیہ جام کریں، پتھراؤ کریں لیکن ملک میں معاشی بحران ہے، اس لئے ہڑتال نہیں کر رہے ہیں، پرامن جدوجہد کے طور پر جیل بھرو تحریک کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جیل بھرو تحریک سے حقیقی آزادی اور حقیقی جمہوریت حاصل کریں گے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاکستان نے آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستان ایک دن پہلے
کوئٹہ کے علاقے گلستان روڈ پر دھماکہ
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
کھیل ایک دن پہلے
افتخار احمد کے وہاب ریاض کو ایک اوور میں چھ چھکے،گلیڈی ایئٹرز کا زلمی کو 185 رنز کا ہدف
-
دنیا 14 گھنٹے پہلے
عراقی باپ نے 22 سالہ یوٹیوبر بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا
-
کھیل 2 دن پہلے
قبول ہے! قبول ہے! قبول ہے! شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح
-
علاقائی 2 دن پہلے
کراچی :بوری بند لاش کا معمہ حل،باپ ہی بیٹے کا قاتل نکلا
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی: نجم سیٹھی