جی این این سوشل

پاکستان

مری میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی ختم ، رونقیں بحال

مری میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی ختم ہونے کے  بعد سیاحوں کی آمد سے رونقیں بحال ہونا شروع ہوگئیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مری میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی ختم ، رونقیں بحال
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ذرائع کے مطابق مری کے انٹری پوائینٹس،سترہ میل ٹول پلازہ،ایکسپریس وے،پھلگراں ٹول پلازہ،لوہرٹوپہ،باڑ ہاں،اپر جھکاگلی روڈ پر پنجاب پولیس،سٹی ٹریفک پولیس اور موٹروے پولیس کے افسران و اہلکار موجود ہیں۔ پہلے روز سیاحوں کی کم تعداد مری میں سیاحت کے لئے آئی ہے۔

مری میں ان انٹری پوائینٹ پر گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل جاری ہےجبکہ مین انٹری پوائینٹ سے سیاحوں کی گاڑیوں کا  ان آوٹ  کا ریکارڈ بھی بنایا جارہا ہے ۔

کمشنر راولپنڈی نے مری میں سیاحوں کے داخلے سے متعلق شرائط واضح کردی ہیں اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق مری میں اب سے روزانہ صرف 8 ہزار گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی

اس کے علاوہ مری میں شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک سیاحوں کے داخلے پر پابندی ہو گی۔

 

کھیل

ویمنز ون ڈے سیریز، ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کے لیے270رنز کا ہدف

ویسٹ انڈین ٹیم نے مقررہ 50 اوور میں 8 وکٹوں پر 269 رنز بنائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویمنز ون ڈے سیریز، ویسٹ انڈیز  کا پاکستان کو جیت کے لیے270رنز کا ہدف

پاک ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز، ویسٹ انڈیز ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے270رنز کا ہدف دے دیا۔

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز نے پاکستان ویمن ٹیم کے خلاف پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ جس کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم نے مقررہ 50 اوور میں 8 وکٹوں پر 269 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب  ہیلی میتھیوز نے شاندار سنچری اسکور کی ، کپتان ہیلی میتھیوز 15 چوکوں کی مدد سے 140 رنز بنا کر ناٹ آوٹ  جبکہ شیمانی کیمبل 45 رنزکے ساتھ نمایاں رہیں۔

پاکستان کی جانب سےسعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے کیلئے جن 11 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ان میں مبینہ کپتان ندا ڈار، مبینہ علی، سدرا امین، بسمہ معروف، عالیہ ریاض، فاطمہ ثنا، ناجیہ علوی، طوبیٰ حسن، ڈینا بیگ، نشرا سندھو اور سعدیہ اقبال شامل ہیں۔

تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

دوسری جانب کراچی کا موسم آبر آلود ہے اور ہر طرف بادل چھائے ہوئے ہیں ،کراچی میں بارش کی پیشگوئی کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بلو چستا ن کی ترقی پاکستان کی اولین ترجیح ہے ، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے باصلاحیت افرادی قوت کو مساوی ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلو چستا ن کی ترقی پاکستان کی اولین ترجیح ہے ، وزیر اعظم

اسلام آباد :  بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی۔انہوں نے صوبہ بلوچستان سے متعلق مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے کہا وفاقی حکومت ترقی کے مقصد کیلئے بلوچستان کے معدنی وسائل کو زیادہ سے زیادہ استعمال میں لانے کے لئے تمام ممکن کوششیں کررہی ہے۔

انہوں نے کہا وفاقی حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت کو تمام ممکنہ تعاون فراہم کرے گی اور دانش سکول کو بلوچستان تک وسعت دی جارہی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے باصلاحیت افرادی قوت کو مساوی ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے صوبے میں حالیہ بارشوں کے باعث نقصانات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وفاقی حکومت بارش سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت کے شانہ بشانہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 میچ سے پہلے قومی ٹیم کو بڑا دھچکا

وکٹ کیپر بلے بار اعظم خان دائیں گھٹنے اور پٹھے کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 میچ سے پہلے قومی ٹیم کو بڑا دھچکا

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 میچ سے پہلے قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، وکٹ کیپر بلے بار اعظم خان دائیں گھٹنے اور پٹھے کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے

پی سی بی کے مطابق اعظم خان کو بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران تکلیف کی شکایت ہوئی۔

وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کررہی ہے جبکہ کرکٹر کی نیوزی لینڈ کیخلاف میچز میں شرکت کا فیصلہ رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا پہلا آج شام 7 بجے مقامی وقت کے مطابق راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll