Advertisement

نوواک جوکووچ کی ویزا اپیل آسٹریلین کورٹ نے مسترد کر دی

آسٹریلیا کی فیڈرل کورٹ نے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی ویزا مقدمےکی اپیل مسترد کر دی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جنوری 16 2022، 5:24 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
نوواک جوکووچ کی ویزا اپیل آسٹریلین کورٹ نے مسترد کر دی

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلین حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے پر جوکووچ کا ویزا منسوخ کر دیا تھا، بعد ازاں نواک جوکووچ نے ویزے کی منسوخی کےخلاف اپیل دائر کر دی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے  مطابق آسٹریلین فیڈرل کورٹ نے سربین ٹینس اسٹار کی ویزا منسوخی کے خلاف اپیل مسترد کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپیل مسترد ہونے پرجوکووچ کو آسٹریلیا سے ملک بدر کر دیاجائے گا اور وہ آسٹریلین اوپن میں حصہ بھی نہیں لے سکیں گے۔ 

یادرہے کہ  آسٹریلین حکام نے کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی پر نوواک جوکووچ کو حراست میں لیا تھا اور ان کا ویزا منسوخ کر دیا تھا۔

Advertisement