جی این این سوشل

پاکستان

صحت کارڈ کا سب سے زیادہ فائدہ سفید پوش اور مڈل کلاس طبقے کو ہو گا: فواد چودھری

لاہور:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کا سب سے زیادہ فائدہ سفید پوش اور مڈل کلاس طبقے کو ہو گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صحت کارڈ کا سب سے زیادہ فائدہ سفید پوش اور مڈل کلاس طبقے کو ہو گا: فواد چودھری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ سے ہیلتھ کے مسائل حل ہوں گے، جس پر ہر خاندان 10 لاکھ روپے تک علاج کروا سکے گا، نجی اسپتال جائیں تو علاج کا خرچہ حکومت اٹھائے گی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ حادثے میں زخمی شخص کا بھی صحت کارڈ کے تحت فوری علاج ہو سکے گا، صحت کارڈ کا سب سے زیادہ فائدہ سفید پوش اور مڈل کلاس طبقے کو ہوگا، امیر لوگ تو بیرون ملک جاکر اپنا علاج کرواتے ہیں، مساوات قائم ہوگی وہی علاج غریب کا ہوگا جو امیر کا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جب تک پرائیویٹ سیکٹر آگے نہیں آئے گا کبھی بھی مسئلے حل نہیں ہوسکتے،اچھے اسپتال بنیں گے تو یہ عوام کیلئے فائدہ ہے، یہ پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے، سندھ حکومت صحت انصاف کارڈ میں اپنا حصہ ڈالے۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ مشکل میں تنخواہ دار طبقہ ہے جن کی تنخواہیں نہیں بڑھائی جاتیں، آمدن کم اور اخراجات زیادہ ہوں تو مہنگائی زیادہ لگتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا مسئلہ مہنگائی سے جڑا ہوا ہے، 1947 سے 2008 تک 6 ہزار ٹریلین کا قرضہ لیا گیا، جب کہ  2008 سے 2018 تک 23 ٹریلین قرضہ لیا گیا، پی ٹی آئی کی حکومت 32 ارب ڈالر قرضہ واپس کرچکی ہے، نوازشریف لندن کی سب سے مہنگی پراپرٹی میں بیٹھے ہوئے ہیں، لندن میں آصف زرداری ہوٹل کا مہنگا ترین اپارٹمنٹ لے کر رہتے ہیں۔ 

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پارٹیوں کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے، ان کے مارچ کا شور پہلے دن سے سنتے آرہے ہیں، آئندہ عام انتخابات 1100 سیٹوں پر ہوں گے، اور پی ٹی آئی کے علاوہ ان سیٹوں پر کوئی جماعت امیدوار کھڑے نہیں کر سکتی، الیکشن آنے دیں میدان بھی ہوگا گھوڑا بھی ہوگا اور ہم بتائیں گے الیکشن کیسے لڑے جاتے ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ تمام پریس کلبوں کے ممبران کو صحت کارڈ دینے جارہے ہیں۔

پاکستان

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن چیلنج

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آئین و قانون سمیت رولز میں ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، اسحاق ڈار کی تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن چیلنج

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے ۔

ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن چیلنج کرنے کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کل درخواست پر سماعت کرے گا ، درخواست طارق منصور ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں وزیر خارجہ کو ڈپٹی وزیر اعظم بنانے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست میں وفاقی کابینہ، پرائم منسٹر سیکریٹریٹ، پرنسپل سیکریٹری ایوان صدر اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آئین و قانون سمیت رولز میں ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، اسحاق ڈار کی تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 2.3 ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 2.3 ریکارڈ کی گئی۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں کاٹھور، گڈاپ، ملیر اور اس کے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

زلزہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 2.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 84 کلومیٹر تھی اور زلزلے مرکز ملیر سے 38 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

زلزلہ پیمامرکز نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 52 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پنجاب میں پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ کریں گے ، مریم نواز

مریم نواز نے کہاکہ گنجان آباد علاقوں کیلئے دو سوموبائل شفاخانوں اور دیہی علاقوں کیلئے فیلڈ سپتالوں کا منصوبہ شروع کیاگیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ کریں گے ، مریم نواز

 

پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے صوبے میں پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔

انہوں نے آج(جمعرات) لاہور میں پولیو نگرانی بورڈ کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ اس مہم کے دوران پولیو کے عملے کاتحفظ کویقینی بنایا جارہا ہے ۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا جس کے دوران 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بچوں کو انسدادِ پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔

مریم نواز نے کہاکہ گنجان آباد علاقوں کیلئے دو سوموبائل شفاخانوں اور دیہی علاقوں کیلئے فیلڈ سپتالوں کا منصوبہ شروع کیاگیا ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll