Advertisement

گوجرانوالہ: 7 سال قبل بچی سے زیادتی کرنیوالا ملزم قتل

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں 7 سال قبل بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو قتل کر دیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 16th 2022, 9:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
گوجرانوالہ: 7 سال قبل بچی سے زیادتی کرنیوالا ملزم قتل

پولیس کے مطابق مذکورہ بچی کے ورثاء نے ملزم کو 7 سال قبل گاؤں چھوڑنے کی شرط پر معاف کر دیا تھا۔

گوجرانوالہ پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم عرفان 7 سال قبل بیرونِ ملک چلا گیا تھا، جو کچھ روز قبل ہی گاؤں واپس آیا تھا۔ 
 
گوجرانوالہ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کے گاؤں میں واپس آنے پر بچی کے گھر والوں نے اسے قتل کر دیا۔

گوجرانوالہ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Advertisement