Advertisement
پاکستان

محکمہ صحت سندھ  کا اسکولوں میں کورونا کے نمونے اکٹھے کرنے کا فیصلہ

کراچی : ہرضلع کے اسکولوں سے 100 سیمپل اکٹھے کیے جائیں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جنوری 16 2022، 9:56 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
محکمہ صحت سندھ  کا اسکولوں میں کورونا کے نمونے اکٹھے کرنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ  نے اسکولوں میں کورونا کے نمونے اکٹھے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے اس سلسلے میں تمام ڈی ایچ اوز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ہر ضلع کے اسکولوں سے 100 سیمپل اکٹھے کیے جائیں گے اور سیمپل ڈاؤ اسپتال کی کورونا لیب میں بھیجے جائیں گے۔ جہاں ان کا ٹیسٹ کیا جائے گا اور پھر نتائج سے محکمہ صحت سندھ ٹاسک فورس کو آگاہ کیا جائے گا۔

محکمہ صحت کے مطابق کرونا کیسز کی شرح کے پیش نظر اسکول بند یا کھلے رکھنے کا فیصلہ ہوگا ، کیسزکی شرح کے پیش نظر اسکولوں کی بندش کا فیصلہ ٹاسک فورس کرے گی۔

Advertisement