جی این این سوشل

پاکستان

قوم ایک نظریہ سے وجود میں آتی ہے: وزیراعظم

پشاور: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم ایک نظریہ سے وجود میں آتی ہے، ملک تعلیمی اداروں اور تعلیم کے اعلیٰ معیار سے بنتے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قوم ایک نظریہ سے وجود میں آتی ہے: وزیراعظم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک تعلیمی اداروں اور تعلیم کے اعلیٰ معیار سے بنتے ہیں، یورپ نے اپنے بہترین تعلیمی اداروں کی وجہ سے ترقی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال ریکارڈ ٹیکس جمع ہوا ہے، بڑھتی ہوئی آبادی کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنا بہت بڑا چیلنج ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کے شعبہ پر توجہ دے کر برآمدات بھی بڑھائی جا سکتی ہیں اور روزگار کے مواقع بھی پیدا کئے جا سکتے ہیں، آنے والا دور ٹیکنالوجی کا ہے، تعلیم کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے ہیلتھ کارڈ کا اجراء بھی کیا تھا، وسائل نہ ہونے کے باوجود تمام شہریوں کو ہیلتھ انشورنس کی فراہمی بہت بڑا قدم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے تعلیم کے شعبہ میں کام نہیں کیا،ملک میں تین طرح کا نظام تعلیم چلتا رہا، ہم نے پانچویں تک یکساں نصاب متعارف کرایا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مستقبل ٹیکنالوجی کا ہے، سپیشل ٹیکنالوجی زون پورا ایکو سسٹم ہے، اس کے ہمارے معاشرہ پر بہترین اثرات مرتب ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بڑی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوانوں کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے اس لئے ہم تعلیم میں جتنی زیادہ سرمایہ کاری کریں گے اتنا ہی ہمارے ملک کیلئے فائدہ مند ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں نوجوان جو کچھ پڑھ کر آتے ہیں وہ مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ نہیں، آئی ٹی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

تجارت

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، نیپرا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر  فیصلہ محفوظ کرلیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی اپیل پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سی پی پی اے کےمطابق فروری میں بجلی کی طلب میں 12.2 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے، ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ سی پی پی اے نے نیپرا اتھارٹی کو سننا چھوڑ دیا ہے، کتنی بار کہا ہے کہ بجلی کی ڈیمانڈ بڑھانے کے لیے اقدامات کریں۔ چند ماہ میں بجلی کی پیداوار میں مقامی کوئلے کے استعمال میں 36 فیصد کمی آئی ہے جس سے درآمدی بل، بجلی کی لاگت اور استعداد کی ادائیگی میں اضافہ ہوا ہے۔

ممبر نیپرا نے ریمارکس دیئے کہ ایل این جی سے بجلی کی پیداوار میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔  تھرمل پاور پلانٹس 35 فیصد بجلی پیدا کر رہے ہیں، ان پلانٹس کی 65 فیصد صلاحیت کی ادائیگیاں ہو رہی ہیں۔

دوران سماعت نیپرا کے ممبر مظہر نیاز رانا نے کہا کہ صلاحیت کی ادائیگیوں میں کمی کے لیے حکمت عملی بنائی جائے۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے حکام نے نیپرا کو بتایا کہ جب ایل این جی سے چلنے والے پلانٹس کم لاگت پر لگائے گئے تھے، اب وہی پلانٹس زیادہ قیمت پر بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

حکام نے موقف اپنایا کہ بجلی کے نظام کے استحکام کے لیے پلانٹس کا آپریشن ضروری ہے۔ ملک میں این ٹی ڈی سی کا نظام 26 ہزار میگا واٹ (میگاواٹ) کے لیے بنایا گیا ہے، ملک میں بجلی کی طلب 8 ہزار میگاواٹ تک آتی ہے۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا جسے اعداد و شمار کا جائزہ لے کر جاری کیا جائے گا۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 72405 بیرل ریکارڈکی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

اسلام آباد: ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پی پی آئی ایس کے اعددادوشمارکے مطابق 23 مارچ کو ختم ہونےوالےہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 70543 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 2.6 فیصد کم ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 72405 بیرل ریکارڈکی گئی۔ اسی طرح 23 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3023 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 1.9 فیصد کم ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3081 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی

درآمدنی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنےکی اجازت ہو گی، نوٹیفکیشن جاری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے آٹا بیرون ملک برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی جبکہ درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔

وزارت تجارت نے آٹا بیرون ملک بھیجنے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے کی اجازت ہوگی اور صرف برآمدی مقاصد کے لیے درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد ہوسکے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت ایکسپورٹ سہولت اسکیم 2021 کے تحت دی اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کردی گئی۔

حکومت کے مطابق ملک میں گندم کے تسلی بخش اور وافر ذخائر موجود ہیں جبکہ رواں سال گندم کا پیداواری ہدف32.1 ملین ٹن حاصل کرلیا جائے گا۔ گندم کی کاشت مقررہ ہدف سے 1.8 فیصد زائد ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll