کھیل
پاکستان کرکٹ بورڈ کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ گیا
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایک بار پھر عالمی وبا کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ گیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی اسٹاف میں 5 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ پانچ گراؤنڈ اسٹاف کے بھی ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، تمام کورونا مثبت کیسز والےافراد کو آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق پی سی بی اسٹاف اور گراؤنڈ اسٹاف کی گزشتہ ہفتےٹیسٹنگ ہوئی تھی، تمام افراد کو ویکسین کے بوسٹرز ڈوز بھی لگوا دیےگئے ہیں،کورونا پروٹوکولز پر سختی سےعمل ہوگا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ بورڈ کی تمام میٹنگز اب ورچوئل ہوں گی۔
پاکستان
شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی عبوری ضمانت منظور
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور دھمکیوں کے مقدمے میں شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی ایک ہزار روپے کے مچلکوں پر 9 جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایمان مزاری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔
پٹیشنر کی جانب سے زینب جنجوعہ اور دانیال حسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ سب لوگوں کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا ہے؟
اس پر زینب جنجوعہ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ایمان مزاری کے خلاف تھانہ رمنا میں گزشتہ روز مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
عدالت نے سماعت کے بعد تحریری حکم نامہ جاری کیا کہ پٹیشنر کے مطابق بدنیتی کے تحت ایف آئی آر درج کرائی گئی جس کا مقصد تضحیک کرنا ہے۔
عدالت نے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ریاست اور مدعی مقدمہ کو 9 جون کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔
عدالت نےکہا کہ پٹیشنر عدالتی پالیسی کے مطابق کیش شورٹی ضمانت جمع کرانے میں آزاد ہے۔ عدالت نے ایمان مزاری کو ہر تاریخ سماعت پر عدالت کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت بھی کی۔
پاکستان
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کےحق سےمحروم نہیں کریں گے : وزیرقانون
اسلام آباد: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے یہ تاثر مسترد کر دیا ہے کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما کامران مرتضیٰ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ہم انہیں ووٹ کے حق سے محروم نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ قانون سازی کا واحد مقصد الیکشن کمیشن کو ایسی حکمت عملی تشکیل دینے کے قابل بنانا ہے جس سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شفاف انداز میں ووٹ کا حق یقینی بنا سکے۔
وزیر قانون کاکہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کے لیے وقت درکار ہے اور الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ فوری انتخابات ای ووٹنگ یا ای وی ایم سے ممکن نہیں جبکہ ہم نے ای وی ایم کے لیے بھی کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی پالیسی کے مطابق طریقہ کاراستعمال کرے، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مشین پر الیکشن چاہتے ہیں تو درجہ بدرجہ کریں، الیکشن کمیشن جب جس انتخابات میں چاہے ای وی ایم استعمال کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب قوانین ایک آمرنے متعارف کرائے تھے اور نیب قوانین سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال کیے گئے، نیب نے سیاست کو مقدم رکھتے ہوئے اپنا کردار ادا کیا، عدالت نے لکھا کہ نیب کو پولیٹیکل انجینرنگ کیلیے استعمال کیاجارہا ہے۔
وزیر قانون نے مزید کہا کہ نیب قوانین کی آڑ میں سرکاری ملازمین کو ہراساں کیا گیا اور نیب کیس میں گرفتاری صرف چیئرمین نیب کا اختیار تھا۔ چیئرمین نیب کی دوبارہ تعیناتی کی شق ختم کر دی گئی ہے اور موجودہ چیئرمین نیب کے عہدے میں توسیع کا آرڈیننس 2 جون کو ختم ہو رہا ہے، بل پر دستخط ہوتے ہی چیئرمین نیب کا عہدہ خالی ہو جائے گا۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں ملک کی مشکل معاشی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے جبکہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حقائق پر بھی گفتگو کریں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف قوم کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے اور ان کی طرف سے ریلیف پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کا بڑا اضافہ کیا ہے ۔ قیمت میں اضافےکے بعد ایک لیٹر پیٹرول 179.86روپے ، ایک لیٹر ڈیزل 174.15 روپے اور لائٹ ڈیزل 148.31 روپےفی لیٹر ہو گیا، مٹی کاتیل 155.56 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
-
کھیل 20 گھنٹے پہلے
نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ انتقال کرگئے
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ کو پولیس نے گرفتارکرلیا
-
تجارت 10 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے کم ہوگئی
-
پاکستان ایک دن پہلے
عمران خان چھ روز بعد 6 لاکھ لوگ بھی لے آئیں تو مطالبات مان لوں گا : وزیرداخلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
پنجاب:منحرف ارکان کی خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے چوہدری شجاعت بھی میدان میں آگئے
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کو پولیس نے گرفتارکرلیا