جی این این سوشل

پاکستان

گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہی رہے گا:حماد اظہر

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کا کہناہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہی رہے گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہی رہے گا:حماد اظہر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرحماد اظہر کا کہنا تھا کہ گزشتہ دور میں لگائے گئے 60 فیصد پلانٹس امپورٹڈ ایندھن پر چل رہے ہیں، حکومت نے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کو تحفظ دیا، گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہی رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بورڈ ارکان کے تقرر کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے، اسٹیٹ بینک کے تمام اثاثہ جات وفاقی حکومت کی ملکیت رہیں گے، یورپ میں اسٹیٹ بینک جتنا آزاد ہے پاکستان میں نہیں، اسٹیٹ بینک دنیا کے دیگر مرکزی بینکوں کی نسبت زیادہ خود مختار ہے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے بھی 2015 میں اسٹیٹ بینک کی آزادی کابل منظورکیا تھا، ن لیگ اسٹیٹ بینک بل کے نام پر سیاسی دکان چمکا رہی ہے، ن لیگ والے ہر ایشو پرعوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، عالمی منڈی میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں بھی قیمتیں بڑھیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک بورڈ کا تعین وفاقی حکومت کرتی ہے، اسٹیٹ بینک جتنا آزاد ہوگا افراط زر میں بھی اتنی کمی ہوگی، ماضی میں گورنر کو فون کر کے مرضی کے ایکس چینج ریٹ رکھوائے گئے، مصنوعی گروتھ کیلئے نوٹ چھاپے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں صنعتی گیس گھریلو صارفین کو منتقل کی جاتی ہے، گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں 1900 نان ایکسپورٹ انڈسٹریز ہیں، کراچی میں گیس بحران ہے۔

پاکستان

اسلام آباد سے ٹورنٹو جانیوالی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث اترا گیا، لینڈنگ کے فوری بعد طیارے سے آئل لیک ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد سے ٹورنٹو جانیوالی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

اسلام آباد سے ٹورنٹو جانے والی پرواز کی کراچی ایئر پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث اترا گیا۔ لینڈنگ کے فوری بعد طیارے سے آئل لیک ہوا۔ اس موقع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو الرٹ رکھا گیا تھا۔

پی آئی اے انجینئرنگ ٹیم فوری طور پر طیارے کی خرابی دور کرنے کے لئے کراچی ایئر پورٹ پر موجود ہے۔

طیارہ لینڈنگ کے بعد رن وے سے ٹیکسی وے سی پر آیا تو آئل لیک ہوتا رہا، جس کے بعد طیارے کو پارکنگ بے 24 پر پارک کیا گیا۔

طیارے کی تکینکی خرابی کی تاحال وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ مسافروں کو پی آئی اے ایئر ہوٹل منتقل کر دیا گیاجس کے بعد اب پرواز کی روانگی کا متوقع وقت دوپہر ایک بجے دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان اور انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ٹی 20 کل ہو گا

انگلینڈ ویمن کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیاں میچ ٹی 20 کل ہو گا

پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ (کل) اتوار کو لیڈز میں کھیلا جائے گا ۔ انگلینڈ ویمن کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔

پہلے میچ میں انگلش ٹیم نے 53 رنز اور دوسرے میچ میں 65 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی ۔

ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 23 مئی سے ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شہباز شریف متفقہ طور پر مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر نامزد

مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہباز شریف متفقہ طور پر مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر نامزد

وزیراعظم شہباز شریف کو متفقہ طور پر مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر نامزد کر دیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا جس میں شہباز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کیا گیا۔ نواز شریف ، شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، رانا ثناء اللہ، احسن اقبال، اسحاق ڈار اور دیگر نے اجلاس میںشرکت کی۔

شہباز شریف اور احسن اقبال نے قائم مقام صدر کے لیے نواز شریف کا نام تجویز کیا، مریم نواز، رانا ثناء اللہ، اسحاق ڈار، پرویز رشید اور دیگر اراکین نے حمایت کی تاہم نواز شریف نے شہباز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کر دیا۔

شہباز شریف 28 مئی تک مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر رہیں گے، اس موقع پر جنرل کونسل اجلاس کی تاریخ کا بھی اعلان کیا گیا، 28 مئی کو ہونے والے اجلاس میں آج کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll