جی این این سوشل

پاکستان

12 سال سے زائد عمر کے طلبہ کی کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دینے کا فیصلہ

اسلام آباد:  ذرائع کے مطابق  ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں‌ 12 سال سے زائد عمر کے طلبہ کی کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

12 سال سے زائد عمر کے طلبہ کی کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دینے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کا پھیلاو روکنے کیلئے اہم فیصلے کیے گئے ہیں ،نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں  کورونا ٹیسٹنگ شروع کی جائے گی۔اس دوران  بارہ سال سے زائد عمر کے تمام طالب علموں کی ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق 12 سال سے زائد عمر کے طلبہ کی کورونا ویکسینیشن لازمی ہوگی، جس کا آغاز یکم فروری سے ہوگا۔ کورونا ٹیسٹنگ میں زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتہ بند رکھے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  تمام تعلیمی اداروں میں 100فیصد طلبہ کی ویکسینیشن یقینی بنائی جائے گی اور ویکسینیشن  سے استشنی کیلئے طلبہ کو میڈیکل سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا ، جو طلبہ ویکسینیشن  نہیں کروائیں گے  وہ تعلیمی سہولتوں سے محروم رہیں گے۔

تجارت

صدر پاکستان کی بنک صارفین کو ایک ارب چھبیس کروڑ روپے کا ریلیف دینے پر بنکنگ محتسب کی تعریف

صدرآصف علی زرداری  نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے فائدے کیلئے کیلئے بنکنگ محتسب کے کردار اور خدمات کے بارے میں آگاہی پید اکرنے کی ضرورت پر زور دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر پاکستان کی بنک صارفین کو ایک ارب چھبیس کروڑ روپے کا ریلیف دینے پر بنکنگ محتسب کی تعریف

اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ سال بنک صارفین کو ایک ارب چھبیس کروڑ روپے کا ریلیف دینے پر بنکنگ محتسب کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے بنکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز سے آج(جمعہ) کو اسلام آباد میں ملاقات کی اور  بنکنگ محتسب نے صدر کو سالانہ محتسب رپورٹ بھی  پیش کی۔

صدرآصف علی زرداری  نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے فائدے کیلئے کیلئے بنکنگ محتسب کے کردار اور خدمات کے بارے میں آگاہی پید اکرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سراج الدین عزیز نے صدر کو بریفنگ دیتے ہوئے صارفین کی شکایات کے فوری ازالے میں بنکنگ محتسب کے کردار کو اجاگر کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

صدر اور وزیر اعظم کی کراچی خود کش دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت

اپنے بیان میں صدر نے دہشت گردوں کے خلاف پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی سے بڑا جانی نقصان ہونے سے بچا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر اور وزیر اعظم کی  کراچی خود کش دھماکہ  کی شدید الفاظ میں مذمت

کراچی : صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے اور فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں صدر نے دہشت گردوں کے خلاف پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی سے بڑا جانی نقصان ہونے سے بچا۔

انہوں نے دہشت گردوں کا اجتماعی صفایا کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور متعلقہ حکام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ طویل مدتی مالیاتی معاہدہ کرنا چاہتا ہے ، وزیر خزانہ

 واشنگٹن میں وزیر خزانہ نے عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے سپرنگ اجلاس کے دوران موڈی انویسٹر سروس سے بھی ملاقات کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ طویل مدتی مالیاتی معاہدہ کرنا چاہتا ہے ، وزیر خزانہ

اسلام آباد : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مالیاتی تعاون کے ایک بڑے اور وسیع پروگرام کاحصہ بننا چاہتا ہے۔

واشنگٹن میں سرمایہ کاروں کی ایک گول میز کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے مہنگائی میں کمی روپے کی قدر میں اضافے زرعی شعبے کی پائیدار ترقی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور حصص کی منڈی میں تیزی کے رجحان سمیت پاکستان کے مستحکم اقتصادی اشارے اجاگر کئے۔انہوں نے محصولات میں اضافے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور نجکاری پروگرام کے حوالے سے حکومت کی اہم ترجیحات کے بارے میں بھی بتایا۔

 واشنگٹن میں وزیر خزانہ نے عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے سپرنگ اجلاس کے دوران موڈی انویسٹر سروس سے بھی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے اہم معاشی اشاریوں کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ اس طرح مضبوط میکرو اکنامک پالیسی کے ذریعے پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ کے سٹیڈ بائی ایگریمنٹ کے حصول میں کامیابی حاصل ہوئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll