اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی باتوں پر اب ان کے بچے بھی ہنستے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کابل سینیٹ سے بھی جلد پاس کروا لیں گے۔
انہوں نے کہا ہےکہ 2 بلین ڈالرز سے زائد کی ویکسین امپورٹ کرکے شہریوں کو لگائی،کورونا کیسز کی یومیہ تعداد 5 ہزار پر پہنچ گئی ہے ، اومیکرون کےسب سے زیادہ کیسزکراچی میں ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ زیادہ ترعلاقوں میں کسانوں کویوریا کھاد مل رہی ہے،ویکسین کروانے والوں پراومیکرون کا اثرکم ہورہا ہے ، سندھ ویکسینیشن کے حوالے سے سب سے پیچھے ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی حماد اظہرکا کہنا تھا کہ گزشتہ دور میں لگائے گئے 60 فیصد پلانٹس امپورٹڈ ایندھن پر چل رہے ہیں، حکومت نے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کو تحفظ دیا، گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہی رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بورڈ ارکان کے تقرر کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے، اسٹیٹ بینک کے تمام اثاثہ جات وفاقی حکومت کی ملکیت رہیں گے، یورپ میں اسٹیٹ بینک جتنا آزاد ہے پاکستان میں نہیں، اسٹیٹ بینک دنیا کے دیگر مرکزی بینکوں کی نسبت زیادہ خود مختار ہے۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے بھی 2015 میں اسٹیٹ بینک کی آزادی کابل منظورکیا تھا، ن لیگ اسٹیٹ بینک بل کے نام پر سیاسی دکان چمکا رہی ہے، ن لیگ والے ہر ایشو پرعوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، عالمی منڈی میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں بھی قیمتیں بڑھیں۔
وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک بورڈ کا تعین وفاقی حکومت کرتی ہے،اسٹیٹ بینک جتنا آزاد ہوگا افراط زر میں بھی اتنی کمی ہوگی، ماضی میں گورنر کو فون کر کے مرضی کے ایکس چینج ریٹ رکھوائے گئے، مصنوعی گروتھ کیلئے نوٹ چھاپے گئے۔

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 21 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- a day ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 20 hours ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago




