کراچی: پاکستان میں تاریخ رقم ہوگئی اور پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر بن گئی۔


تفصیلات کے مطابق شہر قائد سے تعلق رکھنے والی سارہ گل نے جامعہ کراچی سے الحاق شدہ ادارے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (جے ایم ڈی سی ) سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی۔
ملک کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والی سارہ گل کے لیے مبارک باد کا تانتا بندھ گیا ہے۔
سارہ کا اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ اگر میں یہ کرسکتی ہوں تو باقی خواجہ سرا بھی یہ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشرے کا بہتر فرد بننا چاہیے، ہمت اور کوشش سے ہر مقام حاصل کیا جاسکتا ہے۔
ڈاکٹر سارہ کا کہنا تھا کہ زندگی میں مشکلات تو آتی رہتی ہیں، میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے والدین نے ڈاکٹر بننے کے بعد اب انہیں قبول کیا ہے۔
دیگر خواجہ سراوں کے والدین سے اپیل کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معاشرے کے دباؤمیں آکر اپنے بچوں کو گھروں سے مت نکالیں، یہ ابھی شروعات ہے آگے جا کر انشااللہ بہتری آئے گی۔

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
- 9 گھنٹے قبل

مسٹر بیسٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح
- 12 گھنٹے قبل

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 13 گھنٹے قبل

اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا
- 9 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 14 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت
- 12 گھنٹے قبل
دوسرا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف
- 4 گھنٹے قبل

وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 10 گھنٹے قبل

متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر دو دن کی تعطیل کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 11 گھنٹے قبل

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 9 گھنٹے قبل

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار
- 11 گھنٹے قبل









