جی این این سوشل

پاکستان

کورونا وائرس کا پھیلاؤ :  این سی او سی نے نئی پابندیاں عائد کردیں 

این پی آئیز کے حوالے سے دوبارہ اجلاس 27 جنوری کو ہوگا ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کورونا وائرس کا پھیلاؤ :  این سی او سی نے نئی پابندیاں عائد کردیں 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

اسلام آباد : این سی او سی نے کورونا وائرس کی پانچویں لہر میں تیزی کے بعد نئی پابندیوں کا فیصلہ کیا ہے ۔

این سی او سی نے اپنے ہونے والے اجلاس میں  ان ڈور ڈائیننگ پر پابندی عائد کردی ہے ۔ دس فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں انڈور تقریبات پر پابندی عائد ہوگی ۔ 

یکم فروری سے بارہ سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے ویکیسن نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے ۔ آؤٹ ڈور تقریبات میں تین سو افراد شامل ہو سکتے ہیں ۔ 

دس فیصد سے کم والی شرح والے شہروں میں آؤٹ ڈور تقریبات میں پانچ سو افراد شامل ہوسکتے ہیں ۔ لیکن تقریبات میں ویکسنیٹڈ افراد ہی شریک ہوسکیں گے ۔ 

شادی ہالز پر پابندی کا اطلاق پندرہ فروری تک رہے گا۔ 

این پی آئیز کے حوالے سے دوبارہ اجلاس 27 جنوری کو ہوگا ۔ سکولوں میں بارہ سال تک  بچوں پر پچاس فیصد حاضری کی پابندی عائد  ۔

این سی اوسی  اجلاس میں تعلیمی اداروں کوکھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ مزارات اور پارکس 50فیصد گنجائش کیساتھ کھلیں گے  ۔ 10فیصد سےکم شرح والے شہروں میں نئے ایس او پیز ہوں گے۔
این سی او سی نے10فیصدسے زائد شرح والے شہروں میں پابندیاں عائد کردیں۔ ان ڈور جمز کو 50فیصدافراد کی گنجائش کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی۔
سینماز، مزارات اور پارکس میں بھی 50% افراد کی شرط عائد، این سی او سی
10% سے زائد شرح والے تمام شہروں میں تمام قسم کی کنٹیکٹ سپورٹس پر بھی پابندی ہوگی۔ 
این سی او سی کی جانب سے کاروباری اوقات میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی 70% افراد کی گنجائش کے ساتھ کام جاری رکھنے کی ہدایات کی گئی ہیں ۔ 
این سی او سی کی جانب سے دفاتر کے اوقات کار میں بھی تبدیلی نہیں کی گئی ۔

پاکستان

صحافیوں کو سوشل میڈیا پر تصدیق کے عمل کو اپنانا چاہئے، عطاءاللہ تارڑ

سوشل میڈیا پر سب سے بڑا چیلنج جعلی خبریں ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صحافیوں کو سوشل میڈیا پر تصدیق کے عمل کو اپنانا چاہئے، عطاءاللہ تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر سب سے بڑا چیلنج جعلی خبریں ہیں، صحافیوں کو سوشل میڈیا پر تصدیق کے عمل کو اپنانا چاہئے۔ یہ بات انہوں نے برطانوی ہائی کمیشن کی پولیٹیکل قونصلر مس زوئی ویئر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

مس زوئی ویئر نے مسلم لیگ (ن) کو حکومت کی تشکیل اور عطاءاللہ تارڑ کو وزارت اطلاعات کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، میڈیا کے شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مس انفارمیشن، ڈس انفارمیشن اور فیک نیوز پوری دنیا کا مسئلہ ہے اور اس پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر سب سے بڑا چیلنج جعلی خبریں ہیں، صحافیوں کو سوشل میڈیا پر تصدیق کے عمل کو اپنانا چاہئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

دنیا میں 2022 کے دوران 78 کروڑ افراد بھوک کا شکاررہے ،اقوام متحدہ رپورٹ

یومیہ ایک ارب افراد کی ضرورت کے لئے کافی خوراک ضائع کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دنیا میں 2022 کے دوران 78 کروڑ افراد بھوک کا شکاررہے ،اقوام متحدہ رپورٹ

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نےخوراک کے ضیاع کو ’’عالمی المیہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ دنیا میں 78 افراد بھوک کا شکار جبکہ یومیہ ایک ارب افراد کی ضرورت کے لئے کافی خوراک کو ضائع کر دیا گیا۔

الجزیرہ کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ فوڈ ویسٹ انڈیکس رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2022 کے دوران خاندانوں اور کمپنیوں نے دس کھرب ڈالر سےزیادہ مالیت کا کھانا پھینک دیا جب کہ تقریباً 78 کروڑ افراد بھوک کا شکار رہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 2022 میں ایک ارب ٹن سے زیادہ خوراک یا مارکیٹ میں دستیاب مصنوعات کا تقریباً پانچواں حصہ ضائع کر دیا گیا۔ خوراک کا زیادہ تر ضیاع خاندانوں کی طرف سے کیا گیا۔

اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن نے کہا کہ خوراک کا ضیاع ایک عالمی المیہ ہے۔رپورٹ میں اشارہ کیا گیا کہ خوراک کا یہ ضیاع نہ صرف اخلاقی ناکامی ہے بلکہ ماحولیاتی ناکامی بھی ہے۔ کھانے کا ضیاع ایوی ایشن کے مقابلے میں کرہ ارض کے درجہ حرارت میں اضافے کے باعث بننے والا پانچ گنا زیادہ مواد پیدا کرتا ہے۔یہ رپورٹ غیر منافع بخش تنظیم ڈبلیوآر اے پی کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

محسن نقوی آج پشاور کا دورہ کریں گے، ترجمان

وفاقی وزیر داخلہ امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں گ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محسن نقوی آج پشاور کا دورہ کریں گے، ترجمان

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے آج (جمعرات کو)پشاور کا دورہ کریں گے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج وزیراعلیٰ آفس میں امن عامہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اس موقعے پر وزیر داخلہ کو سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll