جی این این سوشل

دنیا

ایران کے ساتھ مذاکرات پر ہار ماننےکا یہ وقت نہیں:امریکی صدر

واشنگٹن:امریکی صدر جوبائیڈن  کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے بات چیت پر ہارماننے کا یہ وقت نہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایران کے ساتھ مذاکرات پر ہار ماننےکا یہ وقت نہیں:امریکی صدر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق،  بطور امریکی  صدر وائٹ ہاؤس میں  ایک سال مکمل ہونے پر جوبائیڈن نے  پریس کانفرنس کی۔

امریکی صدر نے  ایران کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات پر  ہار ماننے سے انکار کردیا اور کہا کہ پیش رفت ہورہی ہے لیکن ہار ماننے کا یہ وقت نہیں ۔

امریکی صدر نے کہا کہ  ویانا میں مذاکرات میں شریک ممالک ایران کے معاملے میں ایک پیج  پر ہیں۔

یادرہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں جوہری معاہدہ ختم کرنے اور ایران  پر  دوبارہ  پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا  تھا جس کے بعد ایران نے بھی 2019 میں جوہری سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

 

پاکستان

وزیراعظم سے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر کی ملاقات، مختلف منصوبوں کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق

پاکستان کی بڑی افرادی قوت سے بھرپور طریقے سے استفادہ کیا جا سکتا ہے،صدر اسلامی ترقیاتی بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم سے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر کی ملاقات، مختلف منصوبوں کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق

عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف سے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر سےملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان میں اسلامی ترقیاتی بینک کے جاری مختلف منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق اور پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے سابقہ دور حکومت میں اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے مختلف منصوبوں میں ایک ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری پر اسلامی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان کی سیلاب کے بعد بحالی میں اسلامی ترقیاتی بینک کی معاونت کو سراہا اور اس حوالے سے ڈاکٹر الجاسر کے ذاتی تعاون اور قائدانہ کردار کو تسلیم کیا۔ملاقات میں پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے ساتھ مفید شراکت داری ، تعمیرنو اور روزگار کی فراہمی میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کے پائیدار ترقی کے مقاصد کے حصول میں بھی معاون ثابت ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو صحیح خطوط پر استوار کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے تمام خدشات کو دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز مہیا کرنے کے لئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح سے فعال ہے۔

صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹرمحمد سلیمان الجاسر نے کہا کہ پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک کا انتہائی اہم بانی رکن ہے ،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھرپور قدرتی وسائل سے نوازا ہے، پاکستان کی بڑی افرادی قوت سے بھرپور طریقے سے استفادہ کیا جا سکتا ہے، پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا گو ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

محسن نقوی کا نارا سنٹر کا اچانک دورہ، شہریوں جانب سے شکایات کے انبار

شہریوں کی شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محسن نقوی کا نارا سنٹر کا اچانک دورہ، شہریوں جانب سے  شکایات کے انبار

وفاقی وزیر داخلہ نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا اچانک دورہ کیا۔ جہاں شہریوں نے شکایات کا انبار لگا دیئے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہریوں کی شکایات اور سٹاف کی کمی کا نوٹس لے لیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سنٹر میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کئے۔

 شہریوں کی شکایات کی کہ  تاخیر اور انتظار کی زحمت کو جلد ختم کر دیں گے۔آپ کے مسائل حل کرنا کوئی احسان نہیں۔یہ آپ کا حق اور ہماری ذمہ داری ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور میں 24 گھنٹے کام کرنے والے نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ کیا،اس دوران نادرا سنٹر میں بہت زیادہ رش تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

یوکرین کے چار پاور پلانٹس پر روسی میزائل حملے

یوکرین کے حکام کے مطابق روس نے گزشتہ شب بڑے پیمانے پر میزائل حملوں میں توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یوکرین کے چار پاور پلانٹس پر روسی میزائل حملے

روس نے بڑے پیمانے پر یوکرائن کے 4 پاور پلانٹس پر میزائل حملے کر دیئے۔ روس نے میزائل حملوں میں توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ روس کا حالیہ مہینوں میں یوکرینی پاور اسٹیشنز پر چوتھا فضائی حملہ ہے۔

یوکرینی دارالحکومت کیف میں حکام نے بتایا ہے کہ روس کی جانب سے گزشتہ شب کے دوران  میزائلوں کے بڑے پیمانے پر کیے گئے حملوں میں چار ملکی پاور پلانٹس کو نقصان پہنچا ہے۔

ماسکو نے گزشتہ کچھ مہینوں میں یوکرینی توانائی کی تنصیبات پر حملے تیز کر دیے، جس سے بجلی کی پیداوار میں رکاوٹ اور ملک گیر بلیک آؤٹس دیکھے جا رہے ہیں۔

یوکرینی فوج کے تازہ بیان کے مطابق روسی مسلح فورسز نے یوکرین کے انرجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا، خاص طور پر یورپی یونین کی سرحد سے منسلک مغربی علاقے میں واقع ایوانو فرانکیوسک، اور لییف میں حملے کیے۔ یوکرینی ایئر فورسز نے مزید بتایا کہ ماسکو کی جانب سے 34 میزائل فائر کیے گئے، جس میں سے انہوں نے 21 مار گرائے۔

علاوہ ازیں یوکرینی دارالحکومت کیف کے حکام کا کہنا ہے کہ ماسکو نو مئی سے قبل اپنے فضائی اور زمینی حملے تیز کر رہا ہے جب وہ دوسری عالمی جنگ میں فتح کا جشن منائے گا۔ اس دوران یوکرین بھی اہم امریکی ہتھیاروں کی آمد کا انتظار کر رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll