سابق فاسٹ بولر عمر گل نے دنیائے کرکٹ کے لیجنڈری کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔


عمر گل آج سے عمان میں شروع ہونے والی لیجنڈز لیگ کا حصہ ہیں۔ لیگ میں پاکستان کے سابق لیجنڈری کھلاڑیوں سمیت دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمر گل نے سابق کھلاڑیوں کے ہمراہ دو تصاویر شیئر کرتے ہوئے لیجنڈ لیگ میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
Reliving the old memories with the best in the game! Good to see them and playing again with them. @llct20 pic.twitter.com/LFjGM2w2IK
— Umar Gul (@mdk_gul) January 20, 2022
تصویر میں عمر گل کے ہمراہ قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر کھلاڑی اظہر محمود ، سابق وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل ، سابق کپتان محمد یوسف ، سابق سری لنکن کپتان تلکارتنے دلشان، سری لنکن بولر نوان کلاسیکرا اور لیجنڈ سری لنکن کرکٹر مرلی دھرن سمیت دیگر کو دیکھا جاسکتا ہے۔
عمر گل نے شیئر کی گئی تصاویر کے ساتھ لکھاکہ ’گیم میں بہترین کرکٹرز کے ساتھ پرانی یادوں کو زندہ کرنا، اور ان کے ساتھ دوبارہ کھیل کر اچھا لگا۔
شائقین 3 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں شاہد آفریدی، شعیب اختر، محمد حفیظ، یونس خان، وریندرسہواگ، یوراج سنگھ، جونٹی رہوڈز اور بریٹ لی کو کھیلتا دیکھیں گے۔

مریضوں کی طبی حالت اور ممکنہ بیماریوں کا اندازہ لگانے والا جدید اے آئی ماڈل تیار
- 12 minutes ago

پنجاب میں انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ نتائج کا اعلان
- an hour ago

طالبان کی جانب سے افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی
- an hour ago

یو اے ای میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
- 4 hours ago

ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں کے خلاف تصور کیا جائے گا،پاک سعودیہ مشترکہ اعلامیہ
- 5 hours ago

مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب، وزیر اعلیٰ کے خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل
- 5 hours ago

وزیراعظم سعودی عرب کا تاریخی دورہ مکمل کر کے لندن روانہ
- an hour ago

اسرائیلی فوج کی سفاکیت نہ تھم سکی، تازہ حملوں میں غزہ کے 98 فلسطینی شہید
- 4 hours ago

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب،کئی دیہاتوں میں پانی داخل
- 5 hours ago

سکیورٹی فورسز کا خضدار میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 44 minutes ago

سعودیہ اور پاکستان، جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک، سعودی وزیر دفاع کی اردو ٹویٹ
- 2 hours ago

تھیلیسیمیا کے مریضوں کا جدید طریقہ علاج، پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر نے نئی تاریخ رقم کردی
- 3 hours ago