Advertisement
تجارت

ملکی پیداوار کی شرح ترقی میں اضافہ ، وزیراعظم کی اپنی حکومت کو مبارکباد

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے تین برسوں میں مجموعی ملکی پیداوار کی شرح ترقی 5.37فیصد حاصل کرنے پر اپنی حکومت کو مبارکباد دی ہے۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جنوری 21 2022، 5:52 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملکی پیداوار کی شرح ترقی میں اضافہ ،  وزیراعظم کی اپنی حکومت کو مبارکباد

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ 3 سالوں میں 5.37 فیصد جی ڈی پی کی شرح نمو حاصل کرنے کی وجہ سے روزگار کے خاطر خواہ مواقع پیدا ہوئے اور فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کاعالمی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے ۔  بلوم برگ نے پیشگوئی کی کہ پاکستان تیز ترقی کا رجحان اور روزگار کی سطح کو برقرار رکھے گا ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس کے ساتھ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد سے پاکستان حالات کو معمول پر لانے کی درجہ بندی میں پہلے تین ممالک میں شامل ہوا ہے جو محفوظ روزگار اور محفوظ زندگیوں کی نشاندہی کررہا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ دی اکانومسٹ نے اس کا اعتراف اپنی حالیہ درجہ بندی میں کیا ہے ۔

Advertisement