جی این این سوشل

پاکستان

جی ڈی پی گروتھ میں بہتری پر وزیراعظم کی اپنی حکومت کو مبارکباد

دی اکانومسٹ نے بھی اپنے تازہ ترین نارملسی انڈیکس میں اسے تسلیم کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جی ڈی پی گروتھ میں بہتری پر وزیراعظم کی اپنی حکومت کو مبارکباد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کو 3 سال میں 5.37 فیصد جی ڈی پی گروتھ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

عمران خان نے ٹوئٹ کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ  جی ڈی پی گروتھ سے  روزگار کے خاطر خواہ مواقع پیدا ہوئے اور فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا، ہماری اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بلومبرگ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستان ترقی کی بلند رفتار اور روزگار کی سطح کو برقرار رکھے گا۔

وزیراعظم نے لکھا کہ کورونا وبا پھیلنے کے بعد سے پاکستان کونارملسی انڈیکس میں 3 سرفہرست ممالک میں شامل کیا گیا ہے، نارملسی انڈیکس زندگیوں اورملازمتوں کو بچانے کی نشاندہی کرتا ہے۔

دی اکانومسٹ نے بھی اپنے تازہ ترین نارملسی انڈیکس میں اسے تسلیم کیا ہے۔

 

پاکستان

وزیر اعظم کی سعودی سرمایہ کاری کیلئے وفاقی وزراء سے مشاورت

وزیراعظم نے عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کاموقف موثراندازمیں اجاگر کرنے کے لئے وفاقی وزراء سے مشاورت بھی کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کی سعودی سرمایہ کاری کیلئے وفاقی وزراء سے مشاورت

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اہم کردار کوسراہاہے۔

ریاض میں وفاقی وزراء اوروزارتوں کے دیگرحکام کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کے لئے انتھک کام کرناضروری ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ اس سلسلے میں سست روی کی کوئی گنجائش نہیں اورہمیں تیزی کے ساتھ آگے بڑھناہوگا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے مختلف وزارتوں سے پاکستان میں سعودی حکومت کی سرمایہ کاری کے معاملے پر پیشرفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی۔

وزیراعظم نے عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کاموقف موثراندازمیں اجاگر کرنے کے لئے وفاقی وزراء سے مشاورت بھی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

انڈونیشیا کے جنوب میں 1.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

بتدائی معلومات کے مطابق زلزلے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انڈونیشیا کے جنوب میں 1.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

انڈونیشیا کے جنوب میں 1.6کی شدّت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

ٹی آر ٹی اردو نے امریکن جیولوجک ریسرچ سینٹر(یو ایس جی ایس) کے حوالے سے بتایا کہ انڈونیشیا میں آنے والے حالیہ زلزلے کی شدّت 1.6اور زیرِ زمین گہرائی 68 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز مغربی جاوا کے شہر بانجار سے 102 کلو میٹر جنوب میں تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کے مزار کی تعمیر مکمل کرلی گئی

 اس موقع پر کورکمانڈر پشاور نے کیپٹں کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کو خراج تحسین پیش کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کے مزار کی تعمیر مکمل کرلی گئی

پاک فوج کی جانب سے صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشان حیدر) کے مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش مکمل کر لی گئی۔

 شہید کے اہل خانہ اور علاقہ کی عوام کی پرزور فرمائش پر پاک فوج نے مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش کا کام چار ماہ کی قلیل مدت میں کیا۔

مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش مکمل ہونے پر سادہ مگر پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ، مزار کے احاطہ میں شہید کی زندگی کے حوالے سے یادگاری تصاویر اور زیر استعمال دیگر سامان بھی محفوظ کیا گیا ہے۔

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے مزار کا افتتاح کیا۔ انہوں نے مزار پر پھول رکھے اور شہید کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

 اس موقع پر کورکمانڈر پشاور نے کیپٹں کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کو خراج تحسین پیش کیا ،  مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش پر کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ اور علاقہ کی عوام نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll