Advertisement
پاکستان

سانحہ مری: این ڈی ایم اے قانون پرمکمل عملدرآمد کا حکم

اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ یہ پنجاب کا معاملہ تھا تو انہوں نے انکوائری کی،انکوائری رپورٹ ان کی نظر سے گزری ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر جنوری 21 2022، 7:43 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سانحہ مری: این ڈی ایم اے قانون پرمکمل عملدرآمد کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سانحہ مری کے ذمہ داروں کےخلاف کارروائی سے متعلق کیس میں این ڈی ایم اے قانون پرمکمل عملدرآمد کا حکم دے دیا،عدالت نے قرار دیا کہ وہ فیصلے میں لکھے گی کہ آئندہ کوئی ایسا سانحہ ہوا تو یہ سب ذمہ دار ہوں گے۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ این ڈی ایم اے کے قانون پر عمل نہیں ہو رہا۔

اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ یہ پنجاب کا معاملہ تھا تو انہوں نے انکوائری کی،انکوائری رپورٹ ان کی نظر سے گزری ہے۔

چیف جسٹس نے درخواست گزارکے وکیل کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ انکوائری سے مطمئن ہیں؟تمام سول انتظامیہ کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے اور کیا چاہتے ہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ عدالت سزا تو نہیں دے سکتی،بنیادی ذمہ داری تو وزیراعلی پنجاب کی تھی،کیا مری کا کوئی ڈسٹرکٹ پلان بنا ہوا تھا،وفاقی قانون پر کبھی عملدرآمد ہی نہیں ہوا۔

 
 

Advertisement
Advertisement