Advertisement

ہربھجن سنگھ بھی کورونا کا شکار ہوگئے

نئی دہلی : سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر جنوری 21 2022، 8:10 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہربھجن سنگھ بھی کورونا کا شکار ہوگئے

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری  پیغام میں بھارتی  آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے بتایا کہ ’اُنہیں کورونا وائرس کی ہلکی علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد اُنہوں نے ٹیسٹ کروایا جوکہ مثبت آگیا ۔

ان کا کہنا تھا  کہ ’میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے اور تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کر رکھی ہیں ۔

41سالہ ہربھجن سنگھ نے  درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ان لوگوں سے درخواست کروں گا جو حالیہ دنوں میں مجھ سے ملے کہ وہ جلد از جلد اپنا ٹیسٹ کرائیں، براہِ  مہربانی  رہیں اور خیال رکھیں۔

 

واضح رہے کہ سابق کھلاڑی  ہربھجن سنگھ 103 ٹیسٹ میچز میں 417  جبکہ   236 ایک روزہ میچوں میں 269 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں ۔ 

Advertisement