پاکستان
مری ،گلیات، کشمیر سمیت دیگر مقامات پر برف باری، لینڈ سلائیڈنگ کا امکان، الرٹ جاری
اسلام آباد: پاکستان میٹریلوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے ہفتے اور اتوار کو موسم کی غیر یقینی صورتحال کی الرٹ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطا بق پاکستان میٹریلوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے ہفتے اور اتوار کو موسم کی غیر یقینی صورتحال کی الرٹ جاری کردی ہے۔ لاہور، گوجرانولہ ،فیصل آباد، سیالکوٹ، پنڈی میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔
پاکستان میٹریلوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مری ،گلیات، کشمیر سمیت دیگر مقامات پر برف باری لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے، تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئیں ۔
سی ٹی او راولپنڈی وسیم ریاض کا کہنا ہے کہ مکینیکلی فٹ گاڑی اور لائسنس ہولڈر ڈرائیورز کو ہی مری جانے کی اجازت ہوگی،جبکہ مری آنے والے سیاح موسم کی شدت اور رش کی صورتحال کو مدنظر رکھیں۔مری میں شام 5 سے صبح 5 بجے تک سیاحوں کے مری میں داخلے پر پابندی ہوگی،جبکہ 8 ہزارسے زائد گاڑیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مری کے داخلی راستوں پرخصوصی چیکنگ پکٹس قائم کی گئی ہیں۔
سی ٹی او نے کہا کہ سیاح گاڑی میں اضافی گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاء ضرور رکھیں، گاڑی میں ہیٹرکے استعمال اور شیشوں کو مکمل بند کرنے سے کاربن مونو آکسائیڈ پیدا ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دوران برفباری گاڑی خراب ہونے یا برف میں پھنسنے پر گاڑی میں رات گزارنے سے اجتناب کریں۔ برفباری کے دوران سلپری روڈ ہونے کے باعث گاڑیوں کے ٹائروں پر چین کا استعمال کریں اور برف ہٹانے والی مشینوں کو فوری راستہ دیں۔
پاکستان
یوم تکبیر وطن کے دفاع کیلئے پاکستانی قوم کے عزم کااعادہ کرتا ہے : دفتر خارجہ
اسلام آباد: یوم تکبیر پر دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوم تکبیر وطن کے دفاع کے لیے پاکستانی قوم کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

ملک بھر میں آج یوم تکبیر جوش و جذبے سے منایا جارہاہے۔ اس حوالےسے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے اپنی ایٹمی صلاحیت برقرار رکھے گا ۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخارکا کہنا ہے کہ یوم تکبیر وطن کے دفاع کے لیے پاکستانی قوم کے عزم کا اعادہ کرتا ہے ۔ آج جنوبی ایشیا میں اسٹرٹیجک توازن برقرار رکھنے کے عزم کا دن ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے اپنی صلاحیت برقرار رکھے گا ، جنوبی ایشیا میں خطرات سے بچنے کے لیے سٹرٹیجک رسٹینٹ رجیم معاہدہ کی پیشکش بہت اہم ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں آج یوم تکبیر منایا جارہا ہے، 24 برس قبل اسی روز پاکستان نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں اپنی جوہری طاقت کا مظاہرہ کیا تھا۔
پاکستان
یوم تکبیر: پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 24 برس مکمل
اسلام آباد : پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 24 سال مکمل ہوگئے اوراسی مناسبت سے ملک بھر میں آج یومِ تکبیر منایا جا رہا ہے۔

پاکستان میں آج یوم تکبیر قومی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جارہا ہے ، یہ دن ایٹمی دھماکوں کی 24 ویں سالگرہ کے طور پر منایا جارہا ہے ۔ یوم تکبیر کی مناسبت سے حکومت نے رواں سال اس حوالہ سے 10 روزہ تقریبات منانے کا اعلان کیا ہے جس کا موضوع ’’نہ جھکے تھے نہ جھکیں گے‘‘ ہے۔
وزارت اطلاعات و نشریات نے یوم تکبیر کے حوالہ سے ایک قومی نغمہ بھی جاری کیا ہے جس کا مقصد یوم تکبیر کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے ۔ مختلف سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے دن کی مناسبت سے مختلف تقاریب اور سیمینارز کا اہتمام بھی کیا جائے گا
24 برس قبل اسی روز پاکستان نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں اپنی جوہری طاقت کا مظاہرہ کیا تھا ۔ یہ وہ یادگار دن ہے جب پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اسی دن کو 'یوم تکبیر' کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔
28 مئی 1998 کو پاکستان نے بلوچستان کے علاقے چاغی میں دھماکوں کے ذریعے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا تھا۔بلوچستان کے پہاڑوں سے پاکستان کی عظمت کا اعلان ہوا تو دشمن کے عزائم خاک میں مل گئے ۔
چاغی کے پہاڑوں پر اللہ و اکبر کا نعرہ بلند ہوا جسے پوری دنیا میں سنا گیا اور وطن عزیر پر حملہ کی خواہش لیے بھارتی حکومت کو جیسے سانپ سونگھ گیا ۔
پاکستان کے ایٹمی دھماکوں سے نہ صرف ملکی سرحدیں محفوظ ہوئیں بلکہ دشمن کا تکبربھی خاک میں مل کر رہ گیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 ہزار 100 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا ایک لاکھ 41 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 800 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 21 ہزار 56 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت 14 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 860 ڈالر ہے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
پولیس کی شیلنگ سے حماد اظہر زخمی
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
کوئی ڈیل نہیں ہوئی اگر اسلام آباد بیٹھ جاتا تو بہت خون خرابہ ہونا تھا:عمران خان
-
پاکستان 2 دن پہلے
آئندہ انتخابات کیلئے 47 ارب 41 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے،الیکشن کمیشن
-
تجارت ایک دن پہلے
کراچی والوں کیلئے بری خبر ، بجلی فی یونٹ 4 روپے 83 پیسے مہنگی
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو گرفتار کر لیا گیا
-
کھیل ایک دن پہلے
نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ انتقال کرگئے
-
پاکستان 2 دن پہلے
'خان سچا ہے، دنیا نکل آئی'
-
پاکستان 2 دن پہلے
سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے چوہدری شجاعت بھی میدان میں آگئے