جی این این سوشل

دنیا

نیویارک: پولیس اہلکاروں پر فائرنگ سے ایک اہلکار ہلاک، 2 زخمی

جوابی فائرنگ میں ایک مشتبہ شخص بھی مارا گیا ہے اور اس شخص کی والدہ محکمہ پولیس سے وابستہ تھی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نیویارک: پولیس اہلکاروں پر فائرنگ سے ایک اہلکار ہلاک، 2 زخمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نیویارک میں پولیس اہلکاروں پرفائرنگ سے ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار گھریلو جھگڑے کی اطلاع پر ہارلیم کے علاقے میں پہنچے تھے جہاں اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ جوابی فائرنگ میں ایک مشتبہ شخص بھی مارا گیا ہے اور اس شخص کی والدہ محکمہ پولیس سے وابستہ تھی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم والدہ کے اپارٹمنٹ آیا اور والدہ کی پستول نکال کر دو افسروں کو گولی ماردی، اس دوران تیسرے پولیس اہلکار نے ملزم کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

پاکستان

جی ایچ کیوحملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اوردیگرملزمان پرآج بھی فردِ جرم عائد نہ ہو سکی

راجہ اکرام امین منہاس کا کہنا ہہے کہ اس مقدمے میں تقریبا 119 کے قریب ملزمان ہیں، جب تک تمام ملزمان کی حاضری مکمل نہیں ہوتی فردِ جرم عائد نہیں ہوسکتی۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جی ایچ کیوحملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اوردیگرملزمان پرآج بھی فردِ جرم عائد نہ ہو سکی

جی ایچ کیو پرحملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اوردیگرملزمان پرآج بھی فردِ جرم عائد نہ ہو سکی، سماعت ملتوی کر دی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق فرد جرم کی کارروائی ملزمان کی کم حاضری کی باعث ملتوی کی گئی۔

سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹرراجہ اکرام امین منہاس نے بتایا کہ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ سانحہ 9مئی کے دوران جی ایچ کیو پر حملہ نہیں کیا گیا۔ اگر یہ لوگ ملوث نہیں ہیں تو مقدمات کا سامنا کریں۔

راجہ اکرام امین منہاس کا کہنا ہہے کہ اس مقدمے میں تقریبا 119 کے قریب ملزمان ہیں، جب تک تمام ملزمان کی حاضری مکمل نہیں ہوتی فردِ جرم عائد نہیں ہوسکتی۔

اسپیشل پراسیکیوٹرکے مطابق اگرملزمان پیش نہیں ہوتے توعدالت اُن کی درخواست ضمانت منسوخ کر دے،  عدالت سے درخواست ہے کہ ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کی جائیں کیونکہ یہ ضمانتوں کا غلط استمال کر رہے ہیں۔

اسپیشل پراسیکیوٹرنے کہا کہ ملزمان کی جانب سے مسلسل تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں، اگلی پیشی پرمعززعدالت جو بھی فیصلہ کرے گی، اُس کے مطابق چلیں گے۔

واضح رہے کہ عدالت نے مقدمے کی سماعت 2 دسمبرتک ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سوشل میڈیا پر ہلاکتوں کی جعلی فہرست شیئر کی جارہی ہے، عطاء تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ طالبان کے ہمدرد رہے ہیں جب کہ ہم نے پی ٹی آئی کو سنگجانی میں احتجاج کرنے کی پیشکش کی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سوشل میڈیا پر ہلاکتوں کی جعلی فہرست شیئر کی جارہی ہے، عطاء تارڑ

 وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی غلط خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہلاکتوں کی جعلی فہرست شیئر کی جارہی ہے۔

عطاء تارڑ نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ بیلا روس کے صدر کے دورے کے دوران احتجاج کیا گیا، اسلام آباد میں سیاسی جماعت کے احتجاج میں افغان شہری کیا کر کررہے تھے؟، سوال یہ بھی ہے کہ افغان شہریوں کو احتجاج میں کیوں شامل کیا گیا؟۔

وفاقی وزرا عطاء تارڑ اور احسن اقبال نے غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کی جس دوران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنی سیاست کے لیے مذہبی کارڈ استعمال کیا جب کہ سوشل میڈیا پر ہلاکتوں کی جعلی فہرست شیئر کی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ طالبان کے ہمدرد رہے ہیں جب کہ ہم نے پی ٹی آئی کو سنگجانی میں احتجاج کرنے کی پیشکش کی تھی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

بالائی پنجاب، اسلام آباد، مری اور گلیات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

شام یا رات میں بالائی پنجاب، اسلام آباد، مری اور گلیات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے چند میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ، دھند چھائے رہنے کا بھی امکان ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام یا رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، سبی، بارکھان، زیارت، لورالائی، چاغی، خاران، گوادر، کیچ، پنجگور، آواران، قلات، خضدار اور لسبیلہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll