جی این این سوشل

پاکستان

جنوبی پنجاب کے لیے اب عملی اقدامات کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر کی معیشت سکڑ گئی ہے لیکن ہمارے ملک کی معیشت پہلے سے اب بہتری کی جانب گامزن ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جنوبی پنجاب کے لیے اب عملی اقدامات کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لیے اب عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے ہم نے چین، عرب امارات اور دوست ممالک سے مدد لی۔ عوام کو مہنگائی کا سامنا ہے جس کا ہمیں احساس ہے اور ہم نے کورونا میں بھی معیشت کو بہتر کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر کی معیشت سکڑ گئی ہے لیکن ہمارے ملک کی معیشت پہلے سے اب بہتری کی جانب گامزن ہے۔

دہشت گردی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کا بہترین حکمت عملی سے مقابلہ کیا لیکن دہشت گردی کے واقعات اب بھی ہوسکتے ہیں اور ہم نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مارچ پیپلز پارٹی کا سیاسی حق ہے۔ شہباز شریف اور بلاول بھٹو کو جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق خط لکھا۔ جس میں جنوبی پنجاب سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا لیکن آئینی ترمیم کے بغیر جنوبی پنجاب صوبے کا قیام نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اختیارات کو نچلی سطح پر تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ جنوبی پنجاب کی 32 فیصد آبادی کو دیکھتے ہوئے کوٹہ مختص کیا جبکہ یوسف رضا گیلانی نے کہا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نہیں صوبہ چاہیے تو ان سے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے لیے تیار ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو کو لکھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے لیے کیا تعاون کریں گے کیونکہ ہم جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق اقدامات کر چکے اب عملی کام کرنا ہے۔ شہباز شریف اور بلاول بھٹو کو کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کا کریڈیٹ شیئر کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدارتی نظام سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں لیکن ہم بلدیاتی انتخابات کے حق میں ہیں جبکہ سندھ بھر میں سیاسی جماعتیں صوبائی حکومت کے بلدیاتی بل کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔

کورونا سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کی پانچویں لہر میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور کورونا میں مزید اضافہ ہوا تو مزید پابندیاں لگائیں گے۔

صدراتی نظام سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ صدارتی نظام سے متعلق ہوا میں غبارے چھوڑے جاتے ہیں۔ وزیر اعظم نے تنظیم سازی کے لیے سب کو ذمہ داریاں سونپی ہیں اور حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور سال 2023 میں سرپرائز دیں گے۔

دنیا

ملائیشیاکے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو اینٹی کرپشن کی تحقیقات کا سامنا

مہاتیر محمد سے ان کے بیٹوں کیخلاف بدعنوانی کے الزامات کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی جائے گی،انسداد بدعنوانی کمیشن ملائیشیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائیشیاکے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو اینٹی کرپشن کی تحقیقات کا سامنا

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد اور ان کے 2 بیٹوں کے خلاف  انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائشیا کے انسداد بدعنوانی کمیشن (ایم اے سی سی) کے چیف کمشنر اعظم باقی نے بتایا کہ بدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں تقریبا 100سالہ سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ کمیشن نے جنوری میں مہاتیر محمد کے سب سے بڑے بیٹے مرجان مہاتیر کو ملک اور بیرون ملک اپنے تمام اثاثوں کا اعلان کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ یہ حکم پنامہ پیپرز کے انکشافات کے بعد دیا گیا تھا۔

چیف کمشنر اعظم باقی نے بتایا کہ ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی بھی تحقیقات کی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ یہ تحقیقات ان کے 2 بیٹوں مرجان اور مخزنی کی تحقیقات کے بعد ہو رہی ہے۔ تحقیقات کے حوالے سے ان کے 2 بیٹوں کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اٹھانوے سالہ مہاتیر محمد کو موجودہ وزیر اعظم انور ابراہیم کا ناقد سمجھا جاتا ہے، جو 2022 میں کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے وعدے پر اقتدار میں آئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پٹرول کی قیمت میں 5 روپے تک کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کی توقع ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے، عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں 1.86 ڈالر کمی آئی ہے  جس کے بعد فی بیرل کی قیمت 107.16 ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 4.30  ڈالر کمی کے بعد 104.76 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اثر پاکستان پر بھی پڑے گا۔ جس سے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

پٹرول کی قیمت میں 5 روپے تک کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کی توقع ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

جاپان میں6.9 شدت کا زلزلہ 

زلزلے کے جھٹکے جاپان کے شہر بونین جزائر میں محسوس کئے گئے، زلزلے کا مرکز سطح سے 503 کلومیٹر گہرائی میں تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جاپان میں6.9 شدت کا زلزلہ 

جاپان کے بونین جزائر میں6.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ شنہوا نےجاپان کے موسمیاتی ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ جاپان کے جزائر بونین، یااوگاسوارا جزائر میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر9.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

وسطی ٹوکیو میں بھی زلزلے کے کمزور جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں تاہم سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی، زلزلے کا مرکز سطح سے 503 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll