تفریح
فیصل آباد میں معروف سٹیج اداکار نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر فائرنگ
وزیراعلیٰ پنجاب نے فیصل آباد میں فنکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے
فیصل آباد : فیصل آباد میں معروف سٹیج اداکار نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تاہم اس حملے میں دونوں افراد محفوظ رہے ۔
تفصیلات کے مطابق نسیم وکی اور آغا ماجد سٹیج ڈرامے کے بعد لاہور واپس آ رہے تھے کہ راستے میں رجبا روڈ پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے باعث گاڑی کے ٹائربرسٹ ہو گئے تاہم واقعہ میں دونوں اداکار محفوظ رہے ،
دونوں اداکاروں کے ساتھ اس وقت گاڑی میں تھیٹر کنٹریکٹر راجہ طاہر بھی موجود تھے ، فائرنگ کا مقدمہ تھانہ ریل بازار پولیس نے نے درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے فیصل آباد میں فنکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے، عثمان بزدار نے کہا کہ فنکاروں پر فائرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے، ذمےداروں کوجلد گرفتار کیا جائے۔
تجارت
پاکستان ریلوے کی آمدنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
پاکستان ریلوے نے گزشتہ 5 ماہ کے دوران مسافر ٹرینوں اور مال گاڑیوں سے 33 ارب روپے کمائے، سی ای او ریلوے
پاکستان ریلوے کی آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح 33 ارب روپے تک پہنچ گئی۔
سی ای او پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے نے گزشتہ 5 ماہ کے دوران مسافر ٹرینوں اور مال گاڑیوں سے 33 ارب روپے کمائے۔
سی ای او ریلوے نے بتایاکہ پچھلے سال اسی دورانیے میں 29 ارب آمدن ہوئی تھی۔
ان کا کہنا تھاکہ مارچ 2025 تک ایم ایل ون پرگراؤنڈ ورک شروع ہونے کا امکان ہے۔
کھیل
چیمپئنز ٹرافی کہاں ہو گی؟آئی سی سی کا اجلاس کل تک ملتوی
پی سی بی نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی یا نہیں؟ اس حوالے سے دبئی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں تا حال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا، اور آئی سی سی کا اجلاس کل تک ملتوی ہو گیا ہے۔
آج ہونے والے اجلاس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بڑے فیصلے کا امکان تھا،مگر آئی سی اجلاس بنا کسی نتیجے کے ہی ختم ہو گیا ہے۔
دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی دو ٹوک مؤقف ا پناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہائبرڈ ماڈل کسی بھی صورت قابل قبول نہیں کرے گا، چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد پر ہمارا اصولی مؤقف ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے آئی سی سی حکام سے رابطے کی مزید تفصیلات بھی سامنے آگئیں، پی سی بی نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ پاکستان بار بار بھارت میں جا کر کرکٹ کھیلے اور انڈیا پاکستان نہ آئے۔
پاکستان نے اصولی مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت کو کسی قسم کا فائدہ پہنچایا گیا تو پاکستانی ٹیم آئندہ ایونٹس میں روایتی حریف کے خلاف کسی بھی میدان میں کھیلنے کے لیے نہیں اترے گی۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی کو میٹنگ سے پہلے کوئی قابل قبول فارمولہ بنانے کا بول دیا، قابل قبول فارمولہ بنایا جائے تاکہ چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد میں تمام ممبران کی شرکت یقینی بنائی جاسکے۔
جبکہ دوسری جانب ذرائع کے مطابق اگر پاکستان ہائبر ماڈل کے لیے نہ مانا تو ایونٹ سری لنکا منتقل کرنے کا آپشن موجود ہے۔
تفریح
شاہ رخ خان بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداکار قرار
فورچون انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نےسال 24-2023 میں 92 کروڑ ٹیکس ادا کیا
بالی ووڈ کے کنگ خان کہلائے جانے والے شاہ رخ خان کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی بھارتی سیلیبریٹی قرار دیا گیا ہے۔
فورچون انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نےسال 24-2023 میں 92 کروڑ روپے ٹیکس ادا کر کے بھارت کے سب سے بڑے سیلیبریٹی ٹیکس دہندہ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
رپورٹ کے مطابق سپر اسٹار شاہ رخ کے بعد فہرست میں تامل فلموں کے اداکار تھلاپتی وجے شامل ہیں، جنہوں نے اس سال 80 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔
جبکہ اس کے بعد بالی وڈ کے دبنگ خان کہلائے جانے والے سلمان خان کا نمبر آتا ہے جنہوں نے 75 کروڑ ٹیکس ادا کیا،اس کے بعد امیتابھ بچن 71 کروڑ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ بیٹسمین ویرات کوہلی 66 کروڑ روپے ٹیکس ادا کر کے نمایاں رہے۔
اسی طرح خواتین میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپورخان ہیں، جنھوں نے 20 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔
-
کھیل 7 گھنٹے پہلے
چیمپئنز ٹرافی کہاں ہو گی؟آئی سی سی کا اجلاس کل تک ملتوی
-
دنیا 2 دن پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
-
تجارت ایک دن پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
علاقائی 9 گھنٹے پہلے
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
-
کھیل 2 دن پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
دنیا 2 دن پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
علاقائی ایک دن پہلے
پشاور،سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے