پاکستان
کورونا کی پانچویں لہر: ملک میں مزید 8 اموات ،7ہزار سے زائدکیسز رپورٹ
اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر شدت اختیار کرگئی ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 افراد انتقال کرگئے جبکہ 7 ہزار 195 افراد متاثر ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار105 تک پہنچ گئی ہے ۔
ملک میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس کے مزید 7 ہزار 195 کیسز سامنے آئے ہیں، وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 74 ہزار 800 ہو چکی ہے۔
ملک میں مثبت کیسز کی شرح 12 اعشاریہ 53 فیصد تک پہنچ گئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 57 ہزار 343 ٹیسٹ کیے گئے۔
Statistics 24 Jan 22:
— NCOC (@OfficialNcoc) January 24, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 57,401
Positive Cases: 7195
Positivity %: 12.53%
Deaths :8
Patients on Critical Care: 1,113
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔
دنیا
الجزائر کی دو ریاستوں میں خوفناک آتشزدگی، 26 افراد ہلاک
الجزائر کی دو ریاستوں طارف اور سطیف میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق الجزائر کے وزیر داخلہ کامل بلجود نےبتایا ہے کہ ملک کی دو ریاستوں طارف اور سطیف میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے ، مرنےوالوں میں ایک ماں اور بیٹی بھی شامل ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری ٹی وی پر نشر ایک بیان میں ملک کے وزیرداخلہ نے آتشزدگی کے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کی ، ان کاکہنا تھا کہ طارف میں 24 افراد ہلاک جبکہ سطیف میں دو لوگ مارے گئے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ شہری دفاع کے 700 سے زائد کارکن اور درجنوں ٹرک آگ بجھانے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آگ سے درجنوں مکانات اور گاؤں آگ کی لپیٹ میں آگئے جبکہ سینکڑوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں ۔
وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ ہم آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں , تاہم ان کا کہنا تھا کہ زیادہ درجہ حرارت اور ہوائیں ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ بن رہی ہیں ، ریاست کے تمام وسائل آگ پر قابو پانے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
پاکستان
توشہ خانہ ریفرنس، الیکشن کمیشن کا عمران خان کو ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت 5 رکنی بینچ نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران محسن شاہنواز رانجھا اور علی گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جبکہ عمران خان کی جانب سے معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران معاون وکیل بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے کاغذات میں عمران خان ابھی بھی رکن قومی اسمبلی ہیں اور ریکارڈ پر بھی کہا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن استعفے منظور نہیں کر رہا لیکن الیکشن کمیشن کو جتنے استعفے موصول ہوئے ہم نے منظور کر لیے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تقاریر کے لیے میڈیا پر جائیں یہاں قانون پر بات کریں، ہم نے 30 روز کے اندر اس کیس کا فیصلہ کرنا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے وکیل کو ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی گئی ۔
پاکستان
پی ٹی آئی کی امریکی کمپنیز کیساتھ معاہدوں کی تفصیلات سامنے آرہی ہیں، شیری رحمان
اسلام آباد: وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی امریکی لابنگ کمپنیز کے ساتھ معاہدوں کی چونکانے والی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔

وفاقی وزیر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ پی ٹی آئی نے امریکی کمپنی فینٹن آرلُک سے معاہدے کیا اور پی ٹی آئی کی سابق سی آئی اے اہلکار کی کمپنی کے ساتھ معاہدوں کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مئی 2021 میں امریکی کمپنی کے ساتھ عمران خان کے سابق معاون خصوصی نے معاہدہ کیا اور پی ٹی آئی کے لیے مارچ 2022 کا معاہدہ سابق سفیر اسد مجید نے کیا۔
شیری رحمان نے کہا کہ 7 مارچ کو خط موصول ہونے کے باوجود پی ٹی آئی 22 مارچ کو سابق سی آئی اے کی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر رہی تھی۔ عمران خان نے امریکہ میں اپنا اچھا امیج بنانے کے لیے لابنگ فرم کے ساتھ معاہدے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر امریکی حکومت نے دھمکی آمیز پیغام بھیجا تھا تو پی ٹی آئی کو وہاں اپنی تشہیر کی ضرورت کیوں پڑی؟ اور بیرونی سازش کا بیانیہ بنانے کے لیے عمران خان نے پاکستان کے مفادات اور خارجہ تعلقات داؤ پر لگا دیئے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
اکتوبر میں تیل ،ڈالر اور بجلی کی قیمت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی:خرم دستگیر
-
علاقائی 2 دن پہلے
موٹروے ایم 5: بس اور آئل ٹینکر میں تصادم ، 20 افراد جاں بحق
-
تجارت 2 دن پہلے
حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
25مئی کو دھرنا دیتا تو ملک میں انتشار پھیلتا،ضمنی الیکشن ہم دھاندلی کے باوجود جیتے ،شہباز گل کو برہنہ کرکے تشدد کیا گیا:عمران خان
-
پاکستان ایک دن پہلے
بلوچستان:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کی منظوری دے دی گئی
-
پاکستان 2 دن پہلے
شہباز گل کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا:عمران خان
-
پاکستان 2 دن پہلے
25 مئی کوخاتون پہ پستول تاننے والا سب انسپکٹر نوکری سے برطرف
-
کھیل 2 دن پہلے
فیفا نےبھارت کی رکنیت معطل کردی