Advertisement
پاکستان

شاہ محمود قریشی کا ترکمانستان کے وزیر خارجہ کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ، باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور ترکمانستان کے مابین تجارتی و اقتصادی روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 25th 2022, 3:23 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
شاہ محمود قریشی کا ترکمانستان کے وزیر خارجہ کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ، باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال

تفصیلات کے مطابق  وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ترکمانستان کے وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود نے آج  ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میردوف کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ، دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات، اہم علاقائی و عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ۔

وزیر خارجہ نے پاکستان اور ترکمانستان کے مابین تجارتی و اقتصادی روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔دونوں وزرائے خارجہ کا اقتصادی فریم ورک کو مزید فعال بنانے اور پاکستان ترکمانستان مشترکہ اقتصادی کمیشن (جے ایم سی) کے اگلے  اجلاس کے جلد انعقاد پر اتفاق کیا گیا ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقتصادی اہداف کے حصول کیلئے علاقائی روابط کا فروغ ہماری اہم ترجیحات میں شامل ہے،  وزیر خارجہ نے پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان ہوائی، ریل اور زمینی رابطوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کے استحکام کیلئے عوامی سطح پر روابط کا فروغ بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر عمل درآمد کے حوالے سے پیش رفت کا بھی جائزہ لیا ،وزیر خارجہ نے اقتصادی تعاون تنظیم (ECO )کی چیرمین شپ اور ای سی او کے پندرھویں سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر اپنے ہم منصب کو مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان کو  معاشی بحران سے نکالنے اور انسانی امداد کی فراہمی کیلئے کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر دو طرفہ تعاون بڑھانے اور مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔

Advertisement
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 3 گھنٹے قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 27 منٹ قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 5 گھنٹے قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • ایک دن قبل
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • ایک دن قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • ایک دن قبل
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 7 گھنٹے قبل
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 14 منٹ قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • ایک دن قبل
Advertisement