Advertisement
پاکستان

احتساب عدالت نے وزیر اعلیٰ سندھ کو 31 مارچ کو طلب کر لیا

اسلام آباد: احتساب عدالت نے جعلی اکاونٹس کیس میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو طلب کر لیا،وزیراعلی سندھ کو نوری آباد پلانٹ کے غیر قانونی ٹھیکوں اور منی لانڈرنگ ریفرنس میں طلب کیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر مارچ 10 2021، 3:38 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

ذرائع کے مطابق راولپنڈی کی احتساب عدالت نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو 31مارچ کے لئے طلبی کا نوٹس جاری کیا جبکہ کیس میں شریک دیگر ملزمان کو بھی طلب کیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلی سندھ کو نوری آباد پلانٹ کے غیر قانونی ٹھیکوں اور منی لانڈرنگ ریفرنس میں طلب کیا گیا ہے ، مراد علی شاہ ، خورشید انور جمالی سمیت 17 ملزمان ریفرنس میں نامزد ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق نیب نے مراد علی شاہ کیخلاف ریفرنس پر احتساب عدالت کے اعتراضات دور کر دیئے۔ نیب راولپنڈی کی جانب سے مراد علی شاہ کیخلاف 66 والیوم پر مشتمل ریکارڈ عدالت میں جمع کروا دیا، ریکارڈ میں مراد علی شاہ کیخلاف گواہان کے بیانات اور شواہد شامل کیا گیا ۔ 

اس سے قبل راولپنڈی کی احتساب عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف دائر ریفرنس پر اعتراض لگا کر قومی احتساب بیورو (نیب) کو واپس کردیا تھا  اور بتایا گیا تھا کہ ریفرنس نامکمل ہونے پر نیب کو واپس کیاگیا جبکہ ریفرنس میں صفحات کی ترتیب اور ریکارڈ کی بائنڈنگ پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔ 

 

Advertisement
Advertisement