گجرات : ملک میں جاری کورونا کی دوسری لہر کے دوران وبا کے بڑھتےکیسز کے باعث صوبہ پنجاب کےضلع گجرات کےتین علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے گجرات کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گجرات کے علاقے لگاؤں چک سادا نواں لوک میں لاک ڈاؤن نافذ کیاگیا ہے جب کہ گورنمنٹ ابن امیر کالج جلال پور جٹاں اور گورنمنٹ میونسپل ماڈل گرلزہائی اسکول جلال پور جٹاں کی تمام برانچز بھی بند کر دی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق 19 مارچ تک ہو گا۔
دوسری جانب پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 78 ہزار648 ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار600 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
واضح رہے کہ ملک بھرمیں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید54افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار281ہوگئی ہےجبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 16ہزار 349ہے،اب تک کورونا کے 5 لاکھ 93 ہزار 453 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 2 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 2 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 3 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 5 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 2 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 2 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل






