اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سمیت پی ٹی آئی کے 51 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
دوران سماعت عدالت نے عدم پیشی پر پی ٹی آئی رہنما احمد خان بھچر، بلال اعجاز اور احمد چٹھہ سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔


سرگودھا: انسداد دہشتگردی عدالت(اے ٹی سی) نے پی ٹی آئی رہنما و اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر سمیت 51 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو میانوالی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور گھیراؤ جلاؤ کے مقدمات کی سماعت ہوئی، تاہم اس کیس میں کوئی بھی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا۔
دوران سماعت عدالت نے عدم پیشی پر پی ٹی آئی رہنما احمد خان بھچر، بلال اعجاز اور احمد چٹھہ سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
عدالت کے بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر عمر ایوب کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔
عدالت نے مزید سماعت 29 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے، عدالت نے 9 مئی کے دیگر 4 مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے شہادتیں قلمبند کیں۔
خیال رہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میانوالی میں 9 مئی کو ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں 57 نامزد اور 150 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20 سیریز: قومی اسکواڈ کا دوسرا دستہ امریکہ پہنچ گیا
- 27 minutes ago

عمران خان کی 8 ضمانت اپیلیں کل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر
- 3 hours ago

بابوسر ناران شاہراہ سیلاب کے ایک ہفتے بعد بحال، سیاحوں کی تلاش جاری
- 4 hours ago

کمشنر پشاور کی زیر صدارت اجلاس، تیراہ کے متاثرین کیلئے ریلیف کی منظوری
- 3 hours ago

اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں سی جی 150 کی لانچنگ کر دی ، قیمت 4 لاکھ 59 ہزار روپے مقرر
- 3 hours ago

چینی بحران پر قابو پانے کے لیے حکومت اور شوگر ملز کا اہم اجلاس آج طلب
- 5 hours ago

غزہ میں امدادی مراکز جلد قائم کریں گے ، امریکی صدر
- 2 hours ago

آزاد کشمیر: انسانوں پر حملے کرنے والا خونخوار تیندو فائرنگ سے ا ہلاک
- 3 hours ago

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی رکن کے درمیان ہاتھا پائی، تھپڑ رسید کردیا
- 3 hours ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی، نئی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 300 روپے
- 3 hours ago

گدھوں کے گوشت کی اسلام آباد سے باہر سپلائی کے شواہد مل گئے: فوڈ اتھارٹی
- 3 hours ago

الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری، احمد چٹھہ اور احمد بھچر کو نااہل قرار دے دیا
- 38 minutes ago