کابل: افغان نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی کا کہنا ہے کہ پاکستانی تاجر اور سرمایہ کار افغانستان میں سرمایہ کاری کریں۔


تفصیلات کے مطابق افغان نائب وزیراعظم سے مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے وفد کے ساتھ ملاقات کی جس میں افغان وزیر صعنت و تجارت، چیمبر آف کامرس کے نمائندے موجود تھے، ملاقات میں تجارت، ٹرانزٹ اور علاقائی منصوبوں پر عملدرآمد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات اور رابطوں میں توسیع پر بھی گفتگو ہوئی۔
مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ پاکستان افغان عوام کےساتھ ہےہرشعبےمیں تعاون جاری رکھےگا، اقتصادی رابطوں میں گہرائی کےبغیرخطےمیں امن واستحکام نہیں آئےگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارےلیےتجارتی اورٹرانزٹ کےشعبوں میں توسیع اہم ہے، اسلامی جمہوریہ پاکستان علاقائی منصوبوں پرعمل کےلیےتیارہے، دونوں ممالک کےپرائیویٹ سیکٹرمیں وفودمقررکیےجانےچاہئیں۔
دوسری جانب افغان نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان پڑوسی اوربرادراسلامی ممالک ہیں، امیدہےتعلقات ہمیشہ کےلیےایسےہی قائم ودائم رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت خطےکےہرملک کیساتھ تعلقات چاہتےہیں، چاہتےہیں تجارت اورٹرانزٹ کےشعبوں میں توسیع ہو۔
افغان نائب وزیراعظم نے ٹاپی، کاسا اور دیگر منصوبوں کی جلد تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پالیسی واضح ہےاپنی سرزمین استعمال نہیں ہونےدیں گے، پاکستانی تاجراورسرمایہ کارافغانستان میں سرمایہ کاری کریں۔

پاکستان نیوی فلوٹیلا کا پورٹ سلطان قابوس کا دورہ،مشترکہ مشق میں حصہ لیا
- 20 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائیوں میں 8 خارجی جہنم واصل
- 23 منٹ قبل
ہری پورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر جاں بحق
- ایک منٹ قبل

آخری ٹی 20: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- 18 گھنٹے قبل

اردو زبان کےمعروف شاعر اور مزاح نگار اِبن اِنشاء کی آج 47 ویں برسی منائی جا رہی ہے
- 19 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
کاروباری ہفتے پہلے روز ہی سونا کئی ہزار روپے مہنگا ، فی تو لہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر حملے، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید، 3 زخمی
- 5 منٹ قبل

ایران کا امریکا اور صیہونی حکومت کیخلاف مزاحمت میں شہید ہونیوالوں کی یاد میں 3 روزہ سوگ کا اعلان
- 38 منٹ قبل

وفاقی حکومت کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے نہ کرنے کا فیصلہ
- 17 منٹ قبل

ٹرمپ کے ساتھ وہی ہوگا جو فرعون، نمرود اور رضا شاہ کے ساتھ ہوا،ایرانی سپریم لیڈر
- 44 منٹ قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ریکارڈ ترسیلاتِ زر بھیجنے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر
- 18 گھنٹے قبل
کراچی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں،کم سے کم درجہ حرارت6 ڈگری تک چلا گیا
- 12 منٹ قبل






.webp&w=3840&q=75)

