پی ایس ایل 7 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس کی بدولت کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا جانے والا 114 رنز کا ہدف 16ویں اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ول اسمیڈ 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بین ڈکٹ دو رنز پر رن آؤٹ ہوئے، احسن علی نے 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان سرفراز احمد 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے محمد عمران واحد وکٹ حاصل کرسکے۔
اس سے قبل کراچی کنگز کی ٹیم 17.3 اوورز میں 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 114 رنز کا ہدف دیاتھا۔
کراچی کنگز کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور آدھی ٹیم 34 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔
اوپنر شرجیل خان 10 رنز بنا کر سہیل تنویر کو وکٹ دے بیٹھے، جو کلارک 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان بار اعظم 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
محمد نبی کو صفر پر نسیم شاہ نے پویلین بھیجا، لیوس گریگری بھی 5 رنز بنا کر نسیم شاہ کا نشانہ بنے، عماد وسیم نے 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عامر یامین 20 رنز بنا کر چلتے بنے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نسیم شاہ نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کو پویلین کی راہ دکھائی، سہیل تنویر نے دو، محمد حسنین اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بابر اعظم الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ کراچی کنگز میں عمید آصف کی جگہ عماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے بڑا اسکور بنائیں جبکہ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کو کم اسکور تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔
Quetta won the toss and will bowl first. Let’s take a look at the two squads. #HBLPSL7 l #LevelHai l #QGvKK pic.twitter.com/MjlZUGd2l8
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 29, 2022
واضح رہے کہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

شمالی وزیرستان :یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد،ضلعی انتظامیہ و عسکری افسران کی شرکت
- 9 گھنٹے قبل
رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات ہو گا،پاکستان،یورپ اور شمالی امریکہ میں بھی دیکھا جائے گا
- 7 گھنٹے قبل

صدر ن لیگ نواز شریف کی جنرل ہسپتال آمد، طبی معائنہ کرایا
- 7 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل ہوگی
- 6 گھنٹے قبل

صدر زرداری نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ترمیمی بلوں کی منظوری دے دی
- 10 گھنٹے قبل

ڈیٹا لیکج کا معاملہ،وزیر داخلہ محسن نقوی نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی
- 3 گھنٹے قبل

ملتان: جلالپور پیر والا میں پانی داخل ہونا شروع،شہر کو خالی کرنے کا حکم دے دیاگیا
- 5 گھنٹے قبل

نتخابات میں شکست پر جاپانی وزیرِ اعظم شیگیرو اشیبا نے استعفیٰ دے دیا
- 7 گھنٹے قبل

قازقستان کے وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم کل سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے
- 10 گھنٹے قبل

محمد نواز کی شاندار ہیٹرک: پاکستان نے افغانستا ن کو 75 رنز سے شکست دے کر ٹرائی سیریز کا ٹائٹل جیت لیا
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن مزید تیز کرنےکی ہدایت
- 6 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز فائنل :پاکستان کا افغانستان کو جیت کے لیے 142 رنزکا ہدف
- 6 گھنٹے قبل