کالعدم بی ایل اے کی گھناؤنی سازش ناکام،کمسن طالبہ کو بی ایل اے کے خودکش حملے سے بچالیا گیا
دہشت گردوں کا نیا ہدف بچے ہیں اور سوشل میڈیا کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، ریاست متاثرہ بچی کی مکمل حفاظت اور مستقبل کی ضمانت دیتی ہے،وزیر داخلہ


کراچی: شہر قائد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک کم عمر بلوچ بچی کو خودکش حملے کے منصوبے سے بچا لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ کالعدم دہشت گرد تنظیموں بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کی جانب سے کم عمر بلوچ بچیوں کو خودکش حملہ آور بنانے کی سازش ناکام بنا دی گئی ہے۔ ایک نوجوان لڑکی کو ان کی منصوبہ بندی سے بچا لیا گیا ہے۔
پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ بتایا کہ یہ بچی بلوچستان سے تعلق رکھتی ہے اور عام اسکول میں زیر تعلیم ہے۔ اس کے والد کا انتقال ہو چکا ہے، جبکہ اس کا ایک بھائی پولیس میں اور دوسرا سول ادارے میں ملازم ہے۔ بچی کو مختلف افراد نے ذہن سازی کے لیے واٹس ایپ گروپس میں شامل کیا تھا اور اسے دھوکہ دے کر خودکش حملے کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔
پریس کانفرنس کے دوران ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان نے بتایا کہ 25 دسمبر کی شب ایک حساس انٹیلی جنس آپریشن کے دوران اس بچی کو بحفاظت گرفتار کیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ دہشت گردوں نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز اور انتہا پسند مواد کے ذریعے اس معصوم ذہن کو متاثر کیا اور ہمدردی کے بہانے رابطہ کر کے اسے خودکش حملے کے لیے اکسانا شروع کیا۔ بچی کو جھوٹ بول کر کراچی بھیجا گیا لیکن پولیس ناکوں پر چیکنگ کی وجہ سے منصوبہ ناکام ہو گیا۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی بچی نے پورے نیٹ ورک، رابطوں اور طریقہ واردات کی تفصیلات فراہم کر دی ہیں، جس کے بعد کم عمری کے پیش نظر فوری طور پر اس کے خاندان کو طلب کیا گیا، بچی کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی گئی اور اسے مکمل تحفظ اور عزت کے ساتھ خاندان کے حوالے کر دیا گیا جبکہ تفتیش کا عمل بدستور جاری ہے۔
.jpg)
پریس کانفرنس میں متاثرہ بچی اور اس کی والدہ کی گفتگو بھی میڈیا کے سامنے شناخت مخفی رکھتے ہوئے جاری کی گئی ،بچی نے بتایا کہ ابتدا میں سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد دکھایا گیا، پھر وہی مواد بار بار سامنے آنے لگا، وقت کے ساتھ لنکس اور تقاریر بھیجی گئیں اور اسے یہ باور کرایا گیا کہ جان دینا ہی سب سے بڑا مقصد ہے، جب رابطہ کار کو معلوم ہوا کہ اس کے والد نہیں ہیں تو اس نے ہمدردی کے نام پر اسے مزید پھنسایا، بچی کے مطابق واٹس ایپ گروپس میں دہشت گرد کارروائیوں کو بہادری بنا کر پیش کیا جاتا رہا۔
پریس کانفرنس میں کم عمر بچی نے کہا کہ اسے اب احساس ہوا ہے کہ وہ کس تباہی کی طرف جا رہی تھی اور ناکے پر پوچھ گچھ کے دوران وہ شدید خوف کا شکار ہو گئی، بلوچ روایات عورت کی عزت سکھاتی ہیں اور عورتوں یا بچیوں کو قربان کرنا بلوچیت نہیں، جو لوگ قربانی کے نام پر گروپس میں شامل کرتے ہیں وہ مددگار نہیں بلکہ شکاری ہوتے ہیں۔
متاثرہ بچی نے بتایا کہ میں نے گھر سے نکلنے کا فیصلہ کر لیا تھا، مگر مجھے اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ میں کیا کر رہی ہوں۔کراچی پہنچتے ہوئے انہیں ایک خاتون نے بس میں بٹھایا تھا۔
آخر میں بچی نے اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا میری جان بچانے پر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشکور ہوں۔
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ دہشت گردوں کا نیا ہدف بچے ہیں اور سوشل میڈیا کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ ریاست متاثرہ بچی کی مکمل حفاظت، عزت اور مستقبل کی ضمانت دیتی ہے۔
انہوں نے والدین کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر سخت نظر رکھیں تاکہ وہ دہشت گردوں کے جال میں نہ پھنسیں۔
اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ نے کہاکہ نفرت انگیز مواد کی روک تھام کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سخت چیکنگ کی جائے گی اور قانون کے مطابق سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے اور ریاست اس معاملے میں کسی قسم کی نرم رویہ اختیار نہیں کرے گی۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago






