نصیر آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام اس کال پر ہمارا ساتھ دیں، ہم مل کر جدوجہد کرینگے، تاکہ اس ظالم، نااہل، نالائق اور ناجائز حکمران اک صحیح بندوبست کر سکیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے جلسے سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب نوجوان نسل بھی ہمارے ساتھ شامل ہو رہی ہے، بزرگوں کےساتھ مل کر آگے بڑھیں گے اور جدوجہد کریں گے، پیپلز پارٹی اور نصیرآباد کا آج نہیں تین نسلوں کا ساتھ ہے، قائد عوام نے جو جدوجہد شروع کی اس کو بے نظیر نےآگے بڑھایا، ہماری ذمہ داری ہےکہ اپنے بزرگوں اور شہیدوں کے نامکمل مشن کو مکمل کریں۔
بلاول بھٹونے کہا کہ ہم نے قائد عوام اور شہید محترمہ کےخواب کو حقیقت میں تبدیل کرنا ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی، قائدعوام نے ملک بھر میں غریب کسانوں کو زمین کا مالک بنایا، قائد عوام نے نصیر آباد میں بھی 5 لاکھ ایکڑ زمین کسانوں کو دی، نصیر آباد کے ایری گیشن نظام کی بنیاد بھی قائد عوام نے رکھی، سندھ اور بلوچستان میں پانی کی قلت کا سامنا ہے، پیپلز پارٹی کے بعد کسی نے پانی کے نظام پر توجہ نہیں دی، عوام کے ووٹ سے حکومت ملی تو ہماری پہلی ذمہ داری پانی کے بحران کاحل ہو گا۔
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پانی کے حق کی جدوجہد میں صف اول کا کردار ادا کیا، ہمیں پانی کے حصول کیلئے مل کرجدوجہدکرناپڑے گی، ہم آپ کو آپ کے حقوق دلوائینگے، اگر سندھ کو پانی ملے گا تو بلوچستان کو پانی ملے گا، ہم کسی سے بھیک نہیں مانگتے بلکہ اپنےحق کا مطالبہ کر رہےہیں، ہم اپنا حق چھیننا بھی جانتے ہیں، کسی کوآپ کے حقوق سے محروم رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے، کچھ لوگ ہیں جو آپ کے حق پر ڈاکہ مارنا چاہتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ 73کا آئین ریاست اور عوام کے درمیان ایک معاہدہ ہے، آئین میں ہر صوبےاور شہری کا حق موجود ہے، کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ آپ کو آپ کے حق سے محروم رکھے، شہید بی بی نے اس علاقے کے عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کی،شہید بی بی کا خواب تھا کہ اس علاقے کے عوام کو مفت بجلی دی جائے، افسوس کیساتھ آج تک یہ خواب پورا نہیں ہو سکا، نصیرآباد میں بجلی کے منصوبے لگائیں گے تو آپ کو مفت بجلی دینگے۔
چیئرمین بلاول بھٹو نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ شہید محترمہ نصیر آباد کے عوام سے بہت پیار کرتی تھیں، شہید بی بی نے کہا تھا کہ نصیر آباد کے عوام لاڑکانہ کے پڑوسی ہیں، پڑوسی کا حق سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 27 فروری کو کراچی سے نکلیں گے اور اسلام آباد جائیں گے، بلوچستان کے عوام اس کال پر ہمارا ساتھ دیں، ہم مل کر جدوجہد کرینگے، تاکہ اس ظالم، نااہل، نالائق اور ناجائز حکمران اک صحیح بندوبست کر سکیں، بلوچستان کے عوام نے جتنا ظلم برداشت کیا ایسی مثال دکھائیں،جہاں لوگ ظلم بھی برداشت کریں اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگائیں، شہید بی بی نے جمہوریت بہترین انتقام کا نعرہ لگایا، شہید بی بی کو شہید کیا گیا تو ہم نے بھی کہا پاکستان کھپے۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ قائدعوام کانعرہ تھامانگ رہا ہےہر انسان،روٹی کپڑا اور مکان، 27فروری کوکراچی سے اسلام آبادکی طرف رخ کریں گے، خان صاحب نے ووٹ پر ڈاکامارا ہے، ہمارے مسائل کاحل جمہوریت اور جدوجہد ہے، ہم ہتھیار نہیں ،ووٹ کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔

پی ٹی آئی احتجاج میں عسکری قیادت کو قتل کی دھمکیاں، پاکستان کا برطانوی حکومت سے کارروائی کا مطالبہ
- ایک گھنٹہ قبل

امریکا کے نائیجریا میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے،متعدد شدت پسند ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے اہم منصوبوں پر دستخط
- 19 گھنٹے قبل

سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے طارق رحمان 17 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل

فیلڈمارشل سید عاصم منیرکی کرسمس کی تقریب میں شرکت،مسیحی برادری کو مبارکباددی اور کیک کاٹا
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان ،اردن دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 2 گھنٹے قبل

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے ، ائیر پورٹ پر شاندار استقبال
- 2 گھنٹے قبل

محمود الرشید کو 33 سال، یاسمین راشد، سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کودس،دس سال قید کی سزا،تحریری فیصلہ جاری
- ایک گھنٹہ قبل

سلام آباد بلدیاتی انتخابات:الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی
- 3 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- ایک گھنٹہ قبل

ڈیرہ اسماعیل خان:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 2 خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

خوشبوؤں کی شاعرہ پروین شاکر کومداحوں بچھڑے 31 برس بیت گئے
- ایک گھنٹہ قبل





