Advertisement
ٹیکنالوجی

ایپل کا سستا ترین آئی فون مارچ میں متعارف کرائے جانے کا امکان

فون کے اندر ایپل کا اپنا طاقتور اے 15 پراسیسر موجود ہوگا جو آئی فون 13 سیریز کا بھی حصہ ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 6th 2022, 9:37 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایپل کا سستا  ترین آئی فون  مارچ میں متعارف کرائے جانے  کا امکان

ایپل کی جانب سے آئی فون ایس ای 3 کو 8 مارچ کو متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایپل کی جانب سے 8 مارچ کے ایونٹ میں آئی فون ایس ای 3 کے ساتھ آئی پیڈ ائیر اور میک منی کو بھی پیش کیا جاسکتا ہے ۔

ایپل کی جانب سے پہلے ہی بتایا جاچکا ہے کہ آئی او ایس 15.4 کو مارچ میں متعارف کرایا جائے گا جو ابھی بیٹا ورژن میں دستیاب ہے ۔

یہ نیا آپریٹنگ سسٹم فیس ماسک کے ساتھ بھی ڈیوائس ان لاک کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

لیکس کے مطابق آئی فون ایس ای 3 میں 5 جی سپورٹ کے ساتھ 4.7 انچ کا ڈسپلے دیئے جانے کا امکان ہے جس میں ٹچ آئی ڈی کا فیچر بھی موجود ہوگا۔

فون کے اندر ایپل کا اپنا طاقتور اے 15 پراسیسر موجود ہوگا جو آئی فون 13 سیریز کا بھی حصہ ہے۔

اس کے علاوہ 4 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوسکتے ہیں۔

فون کے بیک پر ایک ہی کیمرا ہوگا جو 12 میگا پکسل سنسر سے لیس ہوگا جبکہ ڈیوائس کی بیٹری 1820 ایم اے ایچ کی ہوسکتی ہے جس کے ساتھ 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ ہوگی۔

لیک کے مطابق آئی فون ایس ای کی قیمت 300 ڈالرز (52 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہونے کا امکان ہے اور اس طرح یہ کمپنی کی تاریخ کا سستا ترین فون بھی ہوگا۔

اس وقت آئی فون ایس ای کے موجودہ ماڈل کی قیمت 399 ڈالرز ہے مگر اس کے نیکسٹ جنریشن ماڈل کو کمپنی بنیادی طور پر بھارت کو مدنظر رکھ کر ہی تیار کررہی ہے، جس کے باعث قیمت کم رکھے جانے کا امکان ہے تاکہ وہاں شیاؤمی اور رئیل می جیسے برانڈز کو ٹکر دی جاسکے۔

Advertisement
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 2 دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • ایک دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • ایک دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • ایک دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 3 دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 2 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • ایک دن قبل
Advertisement