بھارتی شہر ممبئی میں پرابھو کنج بھون کے نام سے واقع لتا کا عالیشان گھر ، چیورولیٹ، کرسلر اور بوئیک جیسی لگژری گاڑیاں بھی ان کی میراث ہیں۔


ممبئی : بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر اب اس دنیا میں نہیں رہیں لیکن ان کا لازوال کیرئیر جہاں بے شمار اعزازات اور ایوارڈز سے بھرا پڑا ہے وہیں انہوں نے اپنے کامیاب کیرئیر سے کروڑوں کی دولت بھی کمائی۔
لتا کے انتقال کے بعد کئی ذہنوں میں یہ سوال ہے کہ ان کی جائیداد کا اصل وارث کون ہے لیکن سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ لتا کی جائیداد کی مالیت کیا ہے؟
مجموعی اثاثوں کی مالیت کیا ہے؟
بھارتی میڈیا کے مطابق لتا کی زندگی بھر کی جمع پونجی یعنی ان کے اثاثوں کی کل مالیت 360 کروڑ بھارتی روپے ہے اور بعض رپورٹس میں یہ مالیت 108 سے 115 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔
لتا کے نام گھر اور کتنی گاڑیاں ہیں؟
بھارتی شہر ممبئی میں پرابھو کنج بھون کے نام سے واقع لتا کا عالیشان گھر ، چیورولیٹ، کرسلر اور بوئیک جیسی لگژری گاڑیاں بھی ان کی میراث ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لتا منگیشکر کے پاس کاروں کا بھی بڑا کلیکشن تھا، انہوں نے اپنے کیرئیر کے ابتدا میں ہی شیورلیٹ خریدی، ان کے گیراج میں ایک بوئیک، کرسلر اور مرسڈیز بھی تھی۔
لتا کی ماہانہ آمدنی کتنی تھی؟
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لتا منگیشکر کی ماہانہ آمدنی تقریباً 40 لاکھ روپے تھی جو انہیں گانوں کی رئیلیٹی کی صورت میں ملتے تھے۔
کروڑوں کی جائیداد کا اصل وارث کون ہوگا؟
چونکہ لتا نے شادی نہیں کی اس لیے ان کی آخری رسومات بھی ان کے بھائی ہردی ناتھ منگیشر نے ادا کی جس کے پیش نظر بھارتی میڈیا میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ لتا کے بعد ان کی جائیداد کے اصل وارث بھی ان کے بھائی ہی ہوں گے تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق سامنے نہ آسکی ہے۔

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 7 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 10 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 11 گھنٹے قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 13 گھنٹے قبل







