آسٹریلیا نے جسٹن لینگر کے کوچ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد اگلے ماہ دورہ پاکستان کے دوران 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنے مضطوب اسکواڈ کا اعلان کردیا۔


آسٹریلیا کی ٹیم تقریباً 25 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی اور یہ سیریز 2019 کی ایشز سیریز میں انگلینڈ کا سامنا کرنے کے بعد ٹیسٹ میچز کے لیے پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔
فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ کی انجری سے ریکور ہونے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جبکہ آسٹریلیا کی انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز میں 0-4 سے شاندار کامیابی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسکاٹ بولینڈ نے پیٹ کمنز کی کپتانی میں ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔
اس پیش رفت سے گزشتہ سال کے اواخر میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ دونوں کے دورہ پاکستان سے پیچھے ہٹنے کے بعد سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے سینئر کھلاڑیوں کے دورے سے دستبردار ہونے کے خدشات غلط ثابت ہوگئے ہیں۔
1998 کے بعد سے کسی بھی آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔
سلیکٹر جارج بیلی نے کہا کہ اس اسکواڈ میں ان تمام حالات کو مدنظر رکھا گیا ہے جس میں یہ حقیقت بھی شامل ہے کہ آسٹریلیا کے آخری دورہ پاکستان کو طویل عرصہ گزر چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ برصغیر کے متعدد دوروں اور عنقریب بھارت میں ہونے والے ایک روزہ ورلڈ کپ کے ساتھ کامیاب ہوم ایشز سیریز کے بعد اب یہ دورہ گروپ کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ دورہ اس لحاظ سے بھی تاریخی ہوگا کہ یہ آسٹریلیا کی ٹیم کے آخری دورہ پاکستان کے طویل عرصے بعد منعقد ہو رہا ہے۔
اسکواڈ میں شامل ایشٹن ایگر واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے ایشز سیریز میں حصہ نہیں لیا، جو جسٹسن لینگر کی استعفے سے قبل بطور انچارج آخری سیریز تھی۔
اس دورے کے دوران آسٹریلین ٹیم کی قیادت عبوری کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کریں گے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ کو راولپنڈی میں شروع ہوگا، دوسرا میچ 12 مارچ سے کراچی میں ہوگا جبکہ آخری ٹیسٹ کی میزبانی 21 مارچ سے لاہور کرے گا۔
دونوں ممالک 3 ایک روزہ میچز اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلیں گے، اس کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم کا علیحدہ سے اعلان کیا جائے گا۔
آسٹریلیا ٹیسٹ اسکواڈ: پیٹ کمنز (کپتان)، ایشٹن ایگر، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، مارکس ہیرس، جوش ہیزل ووڈ، ٹیوس ہیڈ، جوش انگلیس، عثمان خواجہ، مارنس لوباشانے، نیتھن لیون، مچل مارش، مائیکل نیسر، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مچل سویپسن اور ڈیوڈ وارنر

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 6 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 10 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 9 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 11 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 11 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 12 گھنٹے قبل









