کورکمانڈر کانفرنس: شرکا کا مادر وطن کے دفاع میں جانیں قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں ملکی سکیو رٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت 247ویں کورکمانڈرزکانفرنس ہوئی، کانفرنس کے شرکا نے مادر وطن کے دفاع میں جانیں قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، کانفرنس میں ملکی سکیو رٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کو بلوچستان میں حالیہ پیش آنیوالے واقعات پر بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا، کانفرنس کے شرکا نے ملک میں عدم استحکام کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے اقدامات کو سراہا، کانفرنس کے شرکا نے ملکی دفاع کیلئے جانوں کی قربانی دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مسلح افواج کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہارکیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پربھی اطمینان کااظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کو دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نےآپریشن تیاریوں پراظہاراطمینان کیا۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےکہا کہ ملک دشمن عناصرکےتمام عزائم ناکام بنائیں گے، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ایک طویل سفرطےکیاہے، قوم کےتعاون سےمسلح افواج نےدہشتگردوں کےخلاف کامیاب آپریشن کیے، دہشت گردوں کو دوبارہ منظم نہیں ہونےدیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی باقیات کاخاتمہ کردیں گے، ہر قیمت پر دہشتگردوں،ان کےسہولت کاروں کےخاتمےکویقینی بنائیں گے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے تمام فارمیشنزکوتربیتی امورمزیدمؤثر بنانےکی ہدایت کی، آرمی چیف نے روایتی،غیر روایتی آپریشنزکےحوالے سےاموربہتر بنانےکی ہدایت کی۔

لیاری گینگ وار پر بنائی گئی بولی وڈ فلم ’دُھرندھر‘ بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز
- 20 گھنٹے قبل

ریاست سے بڑھ کرکچھ نہیں، ایک شخص کی خواہشات اس حد تک بڑھ چکی ہیں وہ کہتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں،آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بانی پی ٹی آئی کو ذہنی مریض قرار دے دیا
- 21 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آر کی بانی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، بیٹوں کو فوج میں بھیج کر خوارج کے خلاف لڑنے کی دعوت
- 18 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے پی پی 289 ڈی جی خان کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا
- 20 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی کے خلاف نگران دور میں درج 9مئی کے مقدمات واپس لینے کا فیصلہ
- 18 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
دو دن کی کمی کے بعد سونا آج پھر ہزاروں روپےمہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

فخر زمان آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سزا یافتہ قرار
- 21 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملائشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، امدادی کارروائیوں میں ہر ممکن مدد کی پیشکش
- ایک دن قبل

حکومت کا غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اے آئی بیسڈ ایپ لانے کا فیصلہ
- ایک دن قبل

دی وژن کالج آف لیڈرشپ لاہور میں کانووکیشن پروقار تقریب،فیکلٹی ممبران، گریجویٹس کی بھرپور شرکت
- ایک دن قبل

محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی
- 18 گھنٹے قبل










.jpg&w=3840&q=75)